جماعت اسلامی سندھ کا سابق ناظم سٹی کراچی بابائے کراچی نعمت اللہ خان ایڈووکیٹ کی علالت پر شدید تشویش کا اظہار، جلد ومکمل صحتیابی کی دعا

ہفتہ 15 دسمبر 2018 19:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 دسمبر2018ء) جماعت اسلامی سندھ کے امیروسابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے سابق ناظم سٹی کراچی بابائے کراچی نعمت اللہ خان ایڈووکیٹ کی علالت پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد ومکمل صحتیابی کی دعا کی ہے، انہوں نے کہا ہے کہ نعمت اللہ خان نہ صرف کراچی بلکہ پوری قوم وامت کا قیمتی اثاثہ ہیں جنہوں نے اپنی پیرانہ سالی کے باوجود کراچی کی تعمیر وترقی ،انسانیت کی خدمت کے جذبے کے تحت تھر کے مفلوک الحال عوام کی خدمت اور سندھ اسمبلی میں بطور اپوزیشن لیڈر جرائتمندانہ کردار ادا کیا،انہوں نے تمام احباب سے بابائے کراچی نعمت اللہ خان کی جلد ومکمل صحتیابی کی دعا کی ہے۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں