کراچی ،ڈی آئی جی مظہر نواز شیخ اور ایس ایس پی شہید تنویر تنیو کی نظریہ کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ اور عوام دوست ماحول کو تقویت دینے پر پہلی پوزیشن

آئی جی سندھ کا دونوں افسران کو ایک ایک لاکھ روپئے نقد اور تعریفی سندھ دینے کا اعلان

ہفتہ 15 دسمبر 2018 20:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 دسمبر2018ء) آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام کی رہنما ہدایات کی روشنی میں صوبائی سطح پر چلائی جانیوالی ہفتہ وار کمیونٹی پولیسنگ مہم کے دوران ڈی آئی جی شہیدبینظیرآباد مظہر نواز شیخ اور ایس ایس پی شہیدبینظیرآباد تنویر تنیونے نظریہ کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ اور عوام دوست ماحول کو تقویت دینے کے ضمن میں اٹھائے جانیوالے مجموعی اقدامات میں پہلی پوزیشن حاصل کرتے ہوئے آفیسر آف دی ویک باالترتیب رینج اور ضلع کا اعزاز پایا ہے ۔

جس پر آئی جی سندھ نے مذکورہ دونوں افسران کو ایک ایک لاکھ روپئے نقد اور تعریفی سندھ دینے کا اعلان کیا ہے ۔رپورٹ کے مطابق مورخہ یکم تا سات دسمبر2018ئ؁ صوبائی سطح پر چلائی جانیوالی کمیونٹی پولیسنگ مہم کے دوران سندھ بھر میں مجموعی طور پر407کھلی کچہریاں لگائی گئیں جبکہ 392تھانہ جات کا وزٹ کیا گیا،3270عوامی شکایات میں سے 2842کا بروقت اذالہ کیا گیا،1662افسران واہلکار کا اردلی روم کیا گیا،898 کوشوکاز نوٹس دیئے /وضاحت طلب کی گئی،1095شوکازنوٹس فائل کیئے گئے ،فونز پر براہ راست1721 شکایات میں سے 962 کا اذالہ کیا گیا،192امن کمیٹیوں کے موقع پر3484 شرکاء سے ملاقات کی گئی،صنفی امتیاز/شعور اور اس سے متعلق آگاہی کے لیئے 196اقدامات میں 15002 افراد نے شرکت کی،نیبرہڈواچ کی اہمیت اور افادیت سے متعلق73 اقدامات کے تحت140 سیمینارز/لیکچرز میں8928 افراد نے شرکت کی،پبلک پولیس کے مابین مضبوط روابط کے ضمن میں254سیمینارز/ لیکچرز کے دوران 28269 افراد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

پہلی پوزیشن پر آنیوالے شہیدبینظیرآبادرینج/اضلاع کی کارکردگی مندرجہ ذیل رہی۔کھلی کچہریاں185،تھانہ جات وزٹ144،موصولہ شکایات1453،شکایات کا اذالہ1538،اردلی روم748،شوکازنوٹس/وضاحت609،شوکاز نوٹس فیصلہ654،براہ راست فونز،شکایات270،شکایات اذالہ270،امن کمیٹی میٹنگ129،شرکاء کی تعداد1816،جنسی تفریق/شعور اقدامات141،شرکاء کی تعداد9278،نیبرہڈواچ اقدامات03،پبلک سے پولیس برتاؤ بہتری اقدامات سیمینارز/لیکچرز36،شرکاء کی تعداد2827،پولیس پبلک کے مابین فاصلے کم کرنیکے ضمن میں سیمنارز/لیکچرز کے اقدامات111شرکاء کی تعداد12984۔

رپورٹ کیمطابق ہفتہ کمیونٹی پولیسنگ اقدامات میں دوسری پوزیشن حیدرآباد،تیسری پوزیشن لاڑکانہ،چوتھی کراچی ایسٹ،پانچویں کراچی ویسٹ جبکہ چھٹی ساتویں اور آخری پوزیشنز باالترتیب میرپورخاص،سکھراور ساؤتھ نے حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں