بلاول ہائوس کی دیوار کب گرائی جائیگی، خرم شیر زمان کا سوال

تجاوزات کے خلاف آپریشن کوسیاسی رخ دے دیا گیا ہے، میئرکراچی صرف غریبوں کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں، صدر پی ٹی آئی کراچی

اتوار 16 دسمبر 2018 17:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ میئرکراچی امیروں کیخلاف کارروائی نہیں کررہے، سیاست دانوں کی تجاوزات کب ختم ہوں گی بلاول ہائوس کی دیوارکب گرائی جائیگی ۔اتوارکوکراچی میں ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلاول ہائوس کی دیوارفٹ پاتھ پرقائم ہے، عزیربلوچ نے جے آئی ٹی میں کہا کہ بلاول ہائوس کے اطراف کے گھرزبردستی خریدے گئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کوسیاسی رخ دے دیا گیا ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ میئرکراچی صرف غریبوں کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں جب کہ چائنہ کٹنگ کرنے والوں کوبیلیٹنگ کے ذریعے دکانیں دی جارہی ہیں لیکن ہم صرف سپریم کورٹ کی بیلیٹنگ کو مانیں گے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ نہرخیام پرتجاوزات کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔خرم شیرزمان نے بتایا کہ کراچی کے لیے آواز اٹھانے پر ہرجانہ لگا دیا گیا میں 50 کروڑ روپے ہرجانے کا جلد جواب دوں گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں