تیرہویں ایشین ٹگ آف وار چمپئن شپ 2018 کا سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں رنگا رنگ آغاز ہوگیا

اتوار 16 دسمبر 2018 19:00

کراچی +کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2018ء) تیرہویں ایشین ٹگ آف وار چیمپیئن شپ 2018 کا سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں رنگا رنگ آغاز ہوگیا۔

(جاری ہے)

ڈی جی اسپورٹس سری لنکا ڈامیکا مدھوگالا نے شاندار تقریب میں چیمپیِئن شپ کا افتتاح کیا.چیمپیئن شپ میں میزبان سری لنکا کے علاوہ, پاکستان, انڈیا, نیپال اور دیگر ممالک کی ٹیمیں شریک ہیں اور مرد, خواتین اور 4x4 مکس کیٹیگریز کے مقابلوں میں نبر آزما ہیں.ابتدائی مقابلوں کے نتائج کے مطابق مردوں کی 600 کلو گرام ویٹ کٹیگری,خواتین کی 540 کلوگرام کیٹیگری اور 4x4 خواتین و مردوں کی مکس کیٹیگری میں مقابلوں کا آغاز ہوا اور پاکستان نے تمام کیٹیگریز میں کامیابیاں حاصل کیں اور سیمی فائنلز میں قدم جما لیئے ہیں.اس موقع پر پاکستان ٹگ آف وار فیڈریشن کے سیکریٹری محمد جمیل احمد رانا, پاکستان سے ٹیم کے ہمراہ گئے آفیشل ڈیلیگیٹس امتیاز شیخ, جاوید اقبال, ٹیکنیکل آفیشل و ٹیم آفیشلز عظمت پاشا, عائشہ ارم, محمد ندیم اور دیگر افتتاحی تقریب اور مقابلوں کے دوران موجود تھی.ایونٹ میں تمام ویٹس کی کی 2-2 کیٹیگریز میں مقابلے ہو رہے ہیں.پاکستان کے کھلاڑیوں کی کارکردگی اور صلاحیتوں کو دیکھ کر پاکستان کے وکٹری اسٹینڈ پر آنے کے امکانات روشن ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں