آئی ٹی کی صنعت کوجدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ملکر جدید ٹیکنا لوجیز کو متعارف کرایا جائیگا، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

ملک کوجدید خطوط پر ہر شعبہ میں ترقی کی ضرورت ہے ، تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی

اتوار 16 دسمبر 2018 20:10

ْ کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2018ء) ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر و وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنا لوجی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ آئی ٹی کی صنعت کوجدید خطوط پر استوار اور اسکے مثبت و دوررس نتائج کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ملکرملک بھر میں جدید ٹیکنا لوجیز کو متعارف کرایا جائے گا۔اس شعبہ سے میری وابستگی تکنیکی لحاظ سے شاید اتنی فروٹ فل نہ ہو لیکن چیلنج کے طور پر اس ذمہ داری کو قبول کیا اور اس میں بہتری اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے یہ بات مختلف وفود سے گفتگو میں کہی۔ وفاقی وزیر سے ڈی ٹینلٹ گیمرز کے پال کیجزرPaul Keijzer ,ساحل نیازی، بروینچرز کے صدر و سی ای او حسن سید اورٹیلی فون انڈسٹریز آف پاکستان کی یونائیٹڈاسٹاف یونین (سی بی ای)نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو وفود نے اپنے مسائل، نئی تجاویز اور آئی ٹی کی صنعت کی ترقی کے لئے اپنی خدمات پیش کیں ملا قات میں نئے منصوبوں اور دنیا بھر میں جدید تحقیق اور اسکے مطابق پاکستان میں ان پر عمل درآمد کے حوالے سے اظہار خیال کیا گیا۔

ٹی آئی پی کی سی بی اے نے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کوملازمین کو نیشنل بنک سے لون ، انتظامی امور اور دیگر درپیش مسائل کی آگاہی دی اورمحکمہ جات کی ترقی و بہتری کے لئے سی بی اے کی جانب سے مکمل تعان کا یقین دلایا۔وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کوجدید خطوط پر ہر شعبہ میں ترقی کی ضرورت ہے او اس کے لئے ہم تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں