ختم نبوت ﷺ کا تحفظ ہمارے ایمان اور عقیدے کی اساس ہے ،سربراہ پاکستان سنی تحریک

اہلسنت امن پسند اور بانیان پاکستان کی اولادہیںجنازے اٹھانے کے باوجود پاکستان زندہ باد کا نعرہ بلند کیا ہے ،ثروت اعجاز قادری

اتوار 16 دسمبر 2018 20:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2018ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ختم نبوت ﷺ کا تحفظ ہمارے ایمان اور عقیدے کی اساس ہے ،شہدائے میلاد مصطفی نے ناموس رسالت کے تحفظ کیلئے جام شہادت نوش کرلیا مگر باطل قوتوں کے سامنے جھکے نہیں ،اہلسنت کو کمزور اور دیوار سے لگانے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے ،پاکستان سنی تحریک آج بھی حقوق اہلسنت کیلئے اول روز کی طرح جہد مسلسل جاری رکھے ہوئے ہے ،ریاست سے انتشار اور فساد کو انتہا پسندی پھیلانے والوں برپا کیا ،اہلسنت امن پسند اور بانیان پاکستان کی اولادہیںجنازے اٹھانے کے باوجود پاکستان زندہ باد کا نعرہ بلند کیا ہے ،سنی تحریک کی دو اعلیٰ قیادتوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا اس کے باوجود ریاست کا ساتھ دیااور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ہر اول دستہ کا آج بھی کردار ادا کررہے ہیں ،ملک واسلام دشمن قوتیں کبھی توہین آمیز خاکے شائع کرکے مسلمانوں کے جذبات مجروح کرتی ہیں تو کبھی دہشتگردی کے ذریعے خون بہا کر جذبات کو بھڑکایا جاتا ہے ، آرمی پبلک اسکول کے بچوں کی شہادتیں بھول نہیں سکتے ،دہشتگرد وں نے مساجد ،اسکولوں اور دیگر عبادتگاہوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا مگر ملک کے عوام نے دہشتگردوں کو ختم کرنے کیلئے جو کردار ادا کیا وہ ہمارے ملک کیلئے سرمایہ افتخار ہے ،APSکے معصوم بچوں اور شہدا ء کا خون رائیگاں نہیں جائیگا ،پاکستان سے دہشتگردی ختم اور دہشتگرد آخری ہچکیاں لے رہے ہیں ،ہمارے جماعت نے ہمیشہ دہشتگردی کی مذمت اور ناموس رسالت کے تحفظ کیلئے شریعت اور آئین کے اندر رہتے ہوئے تحفظ کیا ،مرسکتے ہیں مگر ناموس رسالت ﷺ پر آنچ آتا نہیں دیکھ سکتے ،پاکستان دنیا کی دوسری ریاست ہے جو نظریہ کی بنیاد پر معرض وجود میں آئی ہے ،اسلام دشمن طاقتیں پاکستان میں اسلام کا نفاذکرنے میں بڑی رکاوٹ ہیں ،بیرونی قرضوں سے نجات حاصل کرکے ہی میڈان پاکستان پالیسیوں کو عملی جامہ پہنایا جاسکتا ہے ،حکمران آئی ایم ایف سے قرضے لینے کی بجائے ملک کے وسائل پر انحصار کرتے ہوئے ترقی کیلئے کام کریں ،ان خیالات انہوں نے سربراہ سنی تحریک امیر شہدائے میلاد مصطفی محمد عباس قادری کے عرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہ شہدائے نشتر پارک کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،پاکستان کو مضبوظ ومستحکم بنانا ہے تو عوام دوست پالیسیوں کو عملی جامہ پہنانا ہوگا ،انہوں نے کہا کہ پاکستان کیلئے جام شہادت نوش کرنیوالوں کی قربانیوں کو بھلایا نہیں جاسکتا ،حکمران ملک میں قرآن وسنت کی بالادستی کو یقینی بنائیں اور کرپشن کے خاتمے کیلئے تمام تر اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں