واٹربورڈ نے ریلوے سوسائٹی میں کارروائی کرکے کنڈیوٹ کے اوپر بنائی گئی تجاوزات مسمار کردیں

اتوار 16 دسمبر 2018 20:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2018ء) واٹربورڈ کے عملے نے ایم ڈی واٹربورڈ خالد محمود شیخ کی ہدایات پر ریلوے سوسائٹی میں کارروائی کرتے ہوئے کنڈیوٹ کے اوپر بنائی گئی تجاوزات مسمار کردیں ، 2000رننگ فٹ اراضی واگزار کرالی گئی ہے ،تفصیلات کے مطابق واٹربورڈکے واٹرٹرنک مین ڈویژن (ڈبلیو ٹی ایم) کے ایگزیکٹیوانجینئر آصف قادری اسسٹنٹ ایگزیکٹیوانجینئر راسق علی اور دیگر عملے نے ریلوے کالونی میٹروویل تھری اسکیم 33 سے واٹربورڈ کی گزرنے والی ڈملوٹی کنڈیوٹ پر قائم تجاوزات کا خاتمہ کرکے 2000فٹ رننگ اراضی واگزار کرالی ہے،آپریشن کے دوران مبینہ ٹاو ن پولیس کی نفری بھی موجود تھی ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں