تھر میں خودکشی کا بڑھتا رجحان،سندھ اسمبلی میں تحریک التواء جمع

پیر 17 دسمبر 2018 20:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2018ء) تھر میں خودکشی کے بڑھتے ہوئے رجحان پرپی ٹی آئی کی رکن سندھ اسمبلی سدرہ عمران نے سندھ اسمبلی میں تحریک التوائ جمع کرادی۔تحریک التوائ کے متن کے مطابق تھر میں خودکشی کا رجحان خطرناک حد تک بڑھ چکا ہے۔

(جاری ہے)

ایک مہینے میں چالیس سے زائد افراد نے صحرائے تھر میں خودکشی کرلی۔تھر میں خودکشی کے مسائل کے حل کے لیے کیا اقدامات کیے گئے۔ تھر میں غربت، معاشی بدحالی اور خوراک کی شدید کمی ہے۔گزشتہ کچھ مہینوں سے تھر میں خودکشی کے رجحان نے شدت اختیار کی۔ یہ مسئلہ شدید نوعیت کا ہے، سندھ اسمبلی میں اس پر بات ضرور ہونی چاہئے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں