کراچی میں پیرکو سال کا کم ترین درجہ حرارت 10 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا‘ محکمہ موسمیات

پیر 17 دسمبر 2018 20:39

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) کراچی میں پیر کے روز سال کا کم ترین درجہ حرارت 10 سنیٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت ملک بھر میں بارش کا کوئی سسٹم موجود نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے، شہر میں اتوار کے روز کم از کم درجہ حرارت12 ڈگری سینٹی گریڈ تھا جو پیر کو مزید کم ہو گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں پیر کو رواں سال کے موسم سرما کا سب سے کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا جو کم سے کم 10 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں