عوام کو مسائل سے چھٹکارہ دلانا ہماری اولین ترجیحات ہیں۔ سید نیئر رضا

پیر 17 دسمبر 2018 21:26

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے کہا ہے کہ بلدیہ کورنگی میں ضلعی حدود میں علاقائی ترقی اور عوام کو بلدیاتی مسائل سے نجات دلانے کے حوالے سے اپنی ترجیحات پر عمل درآمد کو یقینی بنا رہی ہے، عوامی تعاون کے ذریعے مثالی معاشرے کے قیام کے لئے اپنی تمام تر وسائل کو بروئے کار لارہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر حکومت سندھ حامدہ صدیقی اور ثمینہ سومرو سے ملاقات میں کیا۔

(جاری ہے)

سوشل ویلفیئرکے افسران نے ملیر ماڈل زون میں فلاحی و سماجی کاموں کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر سید نیئر رضا نے کہاکہ عوامی فلاح و بہبود کے لئے سماجی و فلاحی تنظیموں کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، بلدیہ کورنگی علاقائی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لئے سیاسی و سماجی اور فلاحی تنظیموں کی باہمی مشاورت اور تجاویز کی روشنی میں اقدامات کررہی ہے۔ انہوں نے سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کی ڈپٹی ڈائریکٹر کو علاقائی سطح پر فلاحی وسماجی کاموں کے حوالے سے بلدیہ کورنگی کی جانب سے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں