آئی جی سندھ سے 41ویں اسپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام برائے پاکستان ایڈمنسٹریشن سروسز کے 55 رکنی وفد کی ملاقات

وفد نے ملاقات میں شعبہ پولیس سے متعلق تمام تر انتظامی ودیگر امور واقدامات پر مشتمل سیرحاصل معلومات سے استفادہ کیا

منگل 18 دسمبر 2018 15:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام سے سینٹرل پولیس آفس کراچی میں 41ویں اسپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام برائے پاکستان ایڈمنسٹریشن سروسز کے 55 رکنی وفد نے خصوصی ملاقات کی اور شعبہ پولیس سے متعلق تمام تر انتظامی ودیگر امور واقدامات پر مشتمل سیرحاصل معلومات سے استفادہ کیا۔مطالعاتی دورے پر آئے ہوئے وفد کو ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز سندھ نے امن وامان کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات سمیت کمیونٹی پولیسنگ،ٹریفک مینجمنٹ اینڈ ریگولیٹری سسٹم،جرائم کیخلاف پولیس کی مختلف مہم اور کارکردگی کے ساتھ ساتھ پولیسنگ کے جملہ امور کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنیکے ضمن میں مجموعی امور و لائحہ عمل کے بارے میں بھی بتایا۔

آئی جی سندھ نے وفد کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ مستقبل کے معمار ہیں ۔

(جاری ہے)

ملک اور عوام کی ترقی وخوشحالی جیسے اقدامات سمیت امن وامان کے استحکام اور معیشت کے فروغ میں آپ کی صلاحیت مہارت اور تجربوں کی حیثیت کلیدی ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ آپ خوش نصیب ہیں۔آپ ایسی ذمہ داریوں پر مامور ہونے جارہے ہیں جنکی انجام دہی میں محنت ،لگن، جانفشانی اور غیرجانبداری کا عنصر نمایاں ہونے سے ناصرف عوام کے دلوں پر آپ کا راج ہوگا بلکہ آپ کی عزت وناموس میں بھی دن دگنی رات چوگنی اضافہ ہوگا۔ملاقات کے موقع پر ڈی آئی جی ٹریننگ،ڈی آئی جی آئی ٹی،ڈی آئی جی فائنانس،ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرزسندھ،ڈی آئی جی آپریشن کے علاوہ ایڈمن،لاجسٹکس، فائنانس کے اے آئی جیز بھی موجود تھے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں