آرٹس کونسل کے انتخابات فنکار برادری نے احمد شاہ کی حمایت کا اعلان کر دیا

احمد شاہ نے اپنی کاوشوں سے آرٹس کونسل کو مضبوط اور فعال ادارہ بنایا، احمد شاہ پینل کو اپنا قیمتی ووٹ دے کر کامیاب کروائیں گے، زاہد شاہ

منگل 18 دسمبر 2018 15:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) آرٹس کونسل 2019-20کے انتخابات میں فنکار برادری کی ایک بڑی تعداد نے رائٹر ڈائریکٹر و اسٹیج ڈراموں کے معروف پروڈیوسر زاہد شاہ کے ہمراہ آرٹس کونسل کے صدر کے امیدوار احمد شاہ کی بھرپور حمایت کا اعلان کردیا، زاہد شاہ سے ملاقات میں شوبز اور فنون لطیفہ کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے فنکاروں کا کہنا تھا کہ احمد شاہ نے آرٹسل کونسل کو منفرد شاخت دی،ان کی کامیابی فنکاروں کی فلاح و بہبو د کی ضمانت ہے ۔

(جاری ہے)

زاہد شاہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ احمد شاہ نے اپنی کاوشوں سے آرٹس کونسل کو ایک مضبوط و فعال ادارہ بنایا، اسٹیج ڈراموں کی بہتری کے لیئے معرو ف رائٹر و ڈائریکٹر احمد شاہ نے ممبران کی دلچسپی اور خواہش کے مطابق زبردست پروگرام منعقد کروائے ، اس موقع پر معروف اداکاروں میں شکیل صدیقی، رئوف لالہ ، حنیف راجہ ، ذاکر مستانہ، پرویز صدیقی، عرفان ملک ، علی حسن، سلیم شیخ ، شینی عظیم ، نعیمہ گرج، شانزے، زیدہ بتول، مہوش صدیقی،صائمہ حسین، عمبرعلی سمیت دیگر فنکاروں کے بڑی تعداد موجود تھی، زاہد شاہ نے کہا کہ احمد شاہ اور ان کی ٹیم کی جیت کے لئے عالمی اردو کانفرنس کا انعقاد ہی کافی ہے عالمی اردو کانفرنس کے ذریعے ا ٓرٹس کونسل میں دنیا بھر کے ادیبوں اور فنکاروں کا میلہ سجایا گیا جس سے شہر قائد کا ایک روشن اور پر امن چہر ہ دنیا کے سامنے روشناس ہوا ،آرٹس کونسل کے ممبران سے پر زور اپیل کرتا ہوں کہ آرٹس کونسل کو حقیقی معنوں میں گہوارہ ادب بنانے والے احمد شاہ پینل کو اپنا قیمتی ووٹ دے کر کامیاب کروائیں ، واضح رہے کہ احمد شاہ کی حمایت میں میدان کے اندر آنے والے زاہد شاہ آرٹس کونسل ممبران کی بڑی تعداد کے نمائندہ رہے ہیں ان کے کریڈٹ پر کئی کامیاب اسٹیج ڈرامے ہیں اورانہوں نے اپنے ڈراموں میں بہت سے نئے آرٹسٹ بھی متعار ف کروائے ہیں وہ خود بھی ایک ورسٹائل ایکٹرہیں جس کا مظاہر وہ متعدد بار کرچکے ہیں ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں