سندھ ماس ریسلنگ بوائز اینڈ گرلز ٹرائلز ،سندھ ماس ریسلنگ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری نے ٹیموں کا اعلان کردیا

منگل 18 دسمبر 2018 15:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) سندھ ماس ریسلنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام دو روزہ ٹرائلز کے بعد سندھ ماس ریسلنگ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری سید محمد ناصر علی نے بوائز اینڈ گرلز کی ٹیموں کا اعلان کردیا․جودوسری ماس ریسلنگ چیمپئنشپ لاہور میں 22 تا 23 دسمبر میں شرکت کریگی․سندھ ماس ریسلنگ کی طرف سے ٹرائلز میں موجود سندھ ماس ریسلنگ کے صدر ڈاکٹر ندیم اختر ، سیکریٹری سید محمد نا صر علی ،کاشف احمد فاروقی،محمد ریحان اکرم،احمد دین،عبدالرحیم،محمد یوسف،محمد رمضان،محمدرشید اور سلمان احمد نے ٹرائلز منعقد کیی․جس میں کراچی ،حیدر آباد،میرپور خاص،لاڑکانہ اور سکھر سے بوائز اینڈ گلرلز میں 80سے زائدنے شرکت کی․دو روزہ ٹرائلز کے بعد بوائز اینڈ گرلز ٹیموں کا اعلان کردیا․گرلز میں اوکاشہ ،سرہ،انس،حفصہ زہیر،حفصہ ثقافت،کائنات،شہلا،شاداب،نبیلہ بانو،عارفہ،انصب،لائبہ اور رمیساء،ٹیم مینیجر عظمٰی شیخ،کوچ مہرین اکرم اور پروین اختر شامل ہیں․بوائز میں محمد مدثر،محمد عمیر،عبدالشکور،عصمت اللہ،محمد عباس،دانیال،ایس ایم علی حسن،محمد اعجاز،محمد رفیق،رافع بن حمال،فقیر محمد ،حیدر،محمد ظہیر مغل سہیل خان،کریم علی،ایس ایم طلحہٰ ندیم،مینیجر احمد دین،کوچ طارق حفیظ صدیقی،اسسٹنٹ کوچ محمد رمظان،ٹیکنیکل آفیشلر محمد ریحان اکرم،عبدالرو،ْف بٹ،عبدالرحیم،شیف دی مشن سید محمد ناصر علی شامل ہونگے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں