چیف جسٹس آف پاکستان پاکستان ہیومن رائٹس و کرپشن فری پاکستان سائیکل ریس 24دسمبر کو ہوگی،عابد علی ایڈووکیٹ

منگل 18 دسمبر 2018 15:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی انسانیت کی عظمت ، وقاراور پاکستان کی عزت و سا لمیت ، ناموس اور سربلندی کے لئے کئے جانے والے اقدامات اور کوششوں و پروگراموں کو شاندار خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ’’گریٹ چیف جسٹس آف پاکستان ہیومن رائٹس و کرپشن فری پاکستان سائیکل ریس ‘‘24دسمبرکو منعقد کی جارہی ہے۔

پاکستان اسپورٹس مین لائنز کلب انٹرنیشنل اور کراچی و سندھ سائیکلنگ ایسوسی ایشن (SCA)کے چیئر مین عابد علی ایڈووکیٹ آف سندھ ہائی کورٹ اور ریس کے چیف آرگنائزر وکے جنرل سیکریٹری ملک کلیم احمد اعوان نے ایک خصوصی بریفنگ میں بتایا کہ پاکستانی عوام کے دلوں میں بس جانے والے چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کے انصاف فراہم کرنے کے دلیرانہ اقدامات کو شاندار انداز میں خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ہونے والی یہ سائیکل 3بجے سہ پہر ڈپٹی کمشنر ایسٹ اینٹی انکروچمنٹ آفس سے شروع ہوگی او ر سوک سینٹر ، پرانی سبزی منڈی، نیوٹاؤن، آغا خان ہسپتال، نیشنل اسٹیڈیم اور نیشنل کوچنگ سینٹر سے ہوتی ہوئی واپس ڈپٹی کمشنر آف پہنچ کر ختم ہوگی۔

(جاری ہے)

ریس کے اختتام پر انتہائی پروقار ، شانداراور خوبصورت تقریب تقسیم انعاما ت کا انعقاد کیا جائے گا جس میں پوزیشن حاصل کرنے والے سائیکلسٹوںمیں نقد انعامات ، گولڈن ٹرافیاں اور خصوصی اسناد تقسیم کی جائیں گی۔ اسکے علاوہ منتخب ایماندار گورنمنٹ سروینٹ ،صحافی اور وکلاء کو بھی حسن کارکردگی کے انعامات دئے جائیں گے۔ ریس کی تیاریا ں زور و شور سے شروع کردی گئی ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں