دنیا کی چمک دمک دھوکے کے سامان کے سوا کچھ بھی نہیںہے اصل کا میابی آخرت کی کامیابی ہے،راشدنسیم

منگل 18 دسمبر 2018 18:32

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ودینی اسکالر راشد نسیم نے کہا ہے کہ دنیا کی چمک دمک دھوکے کے سامان کے سوا کچھ بھی نہیںہے اصل کا میابی آخرت کی کامیابی ہے،جس کی دنیا اچھی اس کی آخرت بھی اچھی ہوتی ہے،ہر جانی والا شخص پیچھے رہ جانے والوںکے لئے ایک پیغام چھوڑ کر جاتا ہے کہ ہم سب کو بھی ایک کو ایک دن اس طرف جانا ہے،اور آخرت کی تیاری کرنی چاہیئے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق امیر زون گڈاپ وسطی مقصود احمد خان کے والد محمد احمد خان کی وفات پر ان کی رہائش گاہ گلشن معمار پہنچ کر تعزیت کے موقع پر کیا ۔

(جاری ہے)

مرحوم کے دیگر صاحبزادگان ابرار احمد خان ،ممتاز احمد خان اور صوبائی سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا بھی اس موقع پر موجود تھے۔راشد نسیم نے مزید کہاکہ نیک اور صالح اولاد بھی ایک صدقہ ہے ،مرحوم محمود خان نے اپنے بچوں کی بہترین تعلیم و تربیت اوردینی ماحول دیا۔یہی وجہ ہے کہ پورا خاندان دعوت دین سے جڑا ہوا ہے،انشاء اللہ یہی کام ان کی نجا ت کا سبب بنے گا ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں