سندھ سلیکشن بورڈ کی سفارشات پر 18 گریڈ میں خدمات انجام دینے والے افسران کوگریڈ 19 میں ترقی دے کرمختلف اہم عہدوں پرتعینات کردیا

منگل 18 دسمبر 2018 20:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) سندھ حکومت کے سلیکشن بورڈ نے مختلف محکموں کے سربراہوں کی سفارشات پر 18 گریڈ میں خدمات انجام دینے والے افسران کوگریڈ 19 میں ترقی دے کرمختلف اہم عہدوں پرتعینات کردیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی سیکریٹری ہیلتھ دادلو زہرانی کو ڈائریکٹرپبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ہیلتھ مقررکیا گیا ہے جبکہ ڈپٹی سیکریٹری اسکول ایجوکیشن محمد ندیم کوترقی کے بعد ایڈیشنل سیکریٹری اسکول ایجوکیشن ایس اینڈ جی دی میں مقررڈپٹی سیکریٹری سلیم احمد صدیقی کوایڈیشنل سیکریٹری ریگیولیشن سید امداد علی شاہ کوترقی کے بعد ایڈیشنل سیکریٹری مائنزاینڈ منرل،ڈپٹی سیکریٹری اسپورٹس یوتھ افئیرز شاکرقیوم خانزادہ کوایڈیشنل سیکریٹری اسپورٹس اینڈیوتھ افئیرز جبکہ مقصود احمد کلہوڑو کو ایڈیشنل سیکریٹری ورکس اینڈسروسز مقررکرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں