کمشنر کراچی کی جانب سے کراچی کو تین زونز میں تقسیم کر نے کا فیصلہ

نوٹیففکیشن جاری ۔ سماجی اقتصادی اور ثقافتی ورثہ کی بنیا د پر زونز بنائے گئے ہیں، کمشنر کراچی

منگل 18 دسمبر 2018 20:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) کمشنر کراچی افتخار علی شالوانی نے کراچی کو سماجی اقتصادی اورثقافتی ورثہ کی بنیاد پر تین زونز میں تقسیم کردیا ہے اس سلسلہ میں انھوں نے منگل کو ایک نوٹیفیکشن جاری کیا ہے جس میں کہا گہا ہے کہ کراچی تین زونز میں تقسیم ہو گا زونز ڈائون ٹائون ، اولڈ ٹائون، اور اپ ٹائون کہلائیں گے ۔

(جاری ہے)

نوٹیفیکشن میں ہر زون کے علاقہ کی تشریح کی گئی ہے جس کے مطابق ڈائون ٹائون میںکراچی کے بزنس زونز اور شہر کے مرکزی علاقہ شامل ہوں گے۔ اولڈ ٹائون میںوہ علاقے جس میں تاریخی و ثقافتی اہمیت کی قدیم عمارتیں اور شاہراہیںقائم ہیں شامل ہیں جبکہ اپ ٹائون میں وہ علاقے شامل ہیں جہاںنئے اور اعلی معیار کے رہائشی علاقے اور شاپنگ مالز واقع ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں