پاکستان رینجرزسندھ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 4ملزمان کو گرفتارکرلیا

منگل 18 دسمبر 2018 20:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) پاکستان رینجرزسندھ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 4ملزمان کو گرفتارکرلیا۔ترجمان پاکستان رینجرزسندھ کے مطابق ماڑی پورکے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کر تے ہوئے ملزم عامر خان کو گرفتار کرلیا جس کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے ۔ ملزم علاقے میں منشیات فروشی کے کاروبارمیں ملوث ہے۔

(جاری ہے)

پاپوش نگر کے علاقے میں رینجرزنے کارروائی کرتے ہوئے ملزم علیم الدین کو گرفتار کیا جواغواء برائے تاوان اور بھتہ خوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔کورنگی کے علاقے میں رینجرز نے پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم علی قاسم کو گرفتار کیا جو ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے جبکہ ماڑی پور کے علاقے میں رینجرزنے کارروائی کرتے ہوئے ملزم شہباز لیاقت عرف لاہوری کو گرفتار کیا جو ڈکیتی اوراسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن،مسروقہ سامان اور منشیات بھی بر آمدکر لی گئی ہے اورتمام ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں