کراچی میں گداگری کے بعد ایک اورمافیا سامنے آگیا

مدرسوں کے نام پر پیسے جمع کرنے والے جعلی گروہ سرگرم ہوگئے۔جعلی گروہوں کے پاس مدرسوں کے تصدیق نامے بھی موجود

منگل 18 دسمبر 2018 20:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) کراچی میں گداگری کے بعد ایک اورمافیا سامنے آگیا۔ مدرسوں کے نام پر پیسے جمع کرنے والے جعلی گروہ سرگرم ہوگئے۔جعلی گروہوں کے پاس مدرسوں کے تصدیق نامے بھی موجود ہیں۔کراچی میں مدرسے کے نام پرفنڈزجمع کرنے والے جعلی گروہ کی پول کھل گئی ۔

(جاری ہے)

ضلع کوہستان کے مدرسے کے لیے چندہ کراچی میں جمع کیا جارہا تھا کراچی کے شہریوں کو جب تشویش ہوئی تو چندہ جمع کرنے والوں سے تصدیق شروع کی چندہ جمع کرنے والے نے مدرسے کے تمام تصدیق نامے بھی دکھائے مگر جب مدرسے کے مہتمم قاری محمدعارفین کو فون کیا گیاتو چندہ جمع کرنے والوں کا پول کھل گیا۔

شہری حبیب نے چندہ جمع کرنے والے سے کچھ سوالات کیے تو وہ گھبرا گیا۔جس کے بعد حسنین نامی شخص نے بھی جرم قبول کرلیا۔اس نے بتایا کہ ایک دوست عثمان سے یہ تصدیق نامے حاصل کیے جو پیسے جمع کرنے کے 10 ہزار روپے لیتا ہے اور روزانہ کراچی سے 3 ہزار روپے سے زائد چندہ جمع کرتا تھا۔شہر میں ایسے کئی گروہ سرگرم ہیں جو شہر کی سڑکوں سے لاکھوں روپے روزانہ جمع کررہے ہیں۔شہری زکواة،خیرات ضرور دیں لیکن پہلے تصدیق کرلیں جب کہ مدارس بھی کوئی ایسا نظام ترتیب دیں کہ ایسے جعل سازوں کو موقع ہی نہ مل سکا کہ وہ ان کا نام استعمال کرسکیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں