سندھ ہائی کورٹ میں نجی سیکیورٹی کمپنی کا لائسنس منسوخ کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت

سندھ میں لائسنسنگ اتھارٹی نہ ہونے اور قانون سازی کا معاملہ پر عدالت نے اتھارٹی کے قیام سے متعلق15 جنوری تک رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا

منگل 18 دسمبر 2018 21:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) سندھ ہائی کورٹ میں نجی سیکیورٹی کمپنی کا لائسنس منسوخ کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت ، سندھ میں لائسنسنگ اتھارٹی نہ ہونے اور قانون سازی کا معاملہ پر عدالت نے اتھارٹی کے قیام سے متعلق15 جنوری تک رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا ،منگل کوسندھ ہائی کورٹ میںیونیورس سیکورٹی سروسز کمپنی نے اپنی درخواست میں موقف اختیارکیاکہ آئی ایس آئی کی رپورٹ پر کمپنی کا لائسنس منسوخ کردیا گیا،سندھ میں لائسنسنگ اتھارٹی اور واضح قوانین نہ ہونے سے کمپنیوں کو مشکلات کا سامنا ہے ،پنجاب کے بعد سندھ میں بھی سروسز شروع کرنے کی درخواست 2015 میں دی ،وزیر اعلی سندھ نومبر 2017 کو سندھ میں کام کرنے کی اجازت دے دی،فروری 2018 میں وفاقی وزارت داخلہ نے لائسنس منسوخ کیا،لاہور ہائی کورٹ نے وفاقی وزارت داخلہ کو نظر ثانی کا حکم دیا مگر عمل درآمد نہیں ہوا،سماعت کے موقع پر صوبائی سیکرٹری داخلہ نے کہاکہ لائسنسنگ اتھارٹی کے قیام کیلئے سمری منظور ہوچکی ہے ،سرکاری وکیل نے بتایا کہ کابینہ سے منظوری کے بعد اتھارٹی کے قیام کاکام مکمل ہوجائے گا ، عدالت نے اتھارٹی کے قیام سے متعلق 15جنوری تک رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا جبکہ درخواست گزار کو لائسنس کیلئے دوبارہ درخواست دینے کی ہدایت کی ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں