سندھ ہائی کورٹ میں صوبے بھر کے اسکولوں کی سیکیورٹی سے متعلق کیس کی سماعت

عدالت نے سندھ حکومت سے اسکول سیکیورٹی سے متعلق جواب طلب کرلیا

منگل 18 دسمبر 2018 21:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) سندھ ہائی کورٹ میں صوبے بھر کے اسکولوں کی سیکیورٹی سے متعلق کیس کی سماعت،عدالت نے سندھ حکومت سے اسکول سیکیورٹی سے متعلق جواب طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

منگل کوسندھ ہائی کورت میں اسکولوں کی سیکورٹی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی جہاں درخواست گزار نے سیکیورٹی سے متعلق سروے کیلئے دس اسکولوں کے نام پیش کردیئے جن میں لیاری، اورنگی ٹائون اور گلبرگ میں قائم اسکول ہائی سیکیورٹی رسک قرار دیئے گئے رپورٹ پر عدالت نے سندھ حکومت سے اسکول سیکیورٹی سے متعلق جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 16جنوری تک ملتوی کردی۔

دوران سماعت درخواست نے کہاکہ سندھ حکومت نے تین سال میں اسکولوں کی سیکیورٹی کیلئے کوئی اقدام نہیں کیا ،اسکولوں کی دیواریں اونچی کرنے اور دیگر اقدامات کیلئے فنڈز بھی جاری نہیں کیے گئے ،سندھ حکومت نے اسکولوں کو سیکیورٹی دینے کے بجائے اسکولوں کو غیر ضروری سوالنامہ دے دیا ، سندھ حکومت نے کہاکہ سرکاری اور پرائیویٹ کی سیکیورٹی کے لیے ایس او پی مرتب کردی ہیں،آئی جی سندھ کو ایس او پی پر عملدرآمد کے لیے پابند کردیا ہے، سندھ حکومت کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صوبے بھر کے تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے،

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں