سپریم کورٹ رجسٹری نے تجاوزات کے خلاف آپریشن پر تحریری حکم نامہ جاری کردیا

منگل 18 دسمبر 2018 21:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) سپریم کورٹ رجسٹری نے تجاوزات کے خلاف آپریشن پر تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

(جاری ہے)

سپریم کورت میں گزشتہ روز ہونے والے اجلاس کے بعد تحریری حکم نامہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شہرمیں تجاوزات کیخلاف بلا امتیاز آپریشن جاری رکھا جائے،تجاوزات کیخلاف آپریشن میں تاخیر نہ کی جائے،فٹ پاتھ، نالہ، پارک اور رفاعی پلاٹس پر قائم تجاوزات کو مسمار کرنے کا حکم دیا گیا ہے ،حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ جودکانیں توڑی گئی انکی متبادل جگہ فراہم کرنے کی ذمہ داری سندھ حکومت پرہے،ایمپریس مارکیٹ اوراطراف کے دکانداروں کی بحالی کیلئے جلد انتظامات کیے جائیں،ایمپریس مارکیٹ اوراطراف کے علاقوں سے توڑی گئی دکانوں کا ملبہ اٹھانے کا انتظام جلد کیا جائے،سندھ حکومت کے ایم سی کو 200 ملین روپے کی گرانٹ فراہم کرنے کی پابند ہوگی،رہائشی علاقوں میں قبضہ کی گئی جگہوں کوصاف کرنے سے قبل 30 سے 40 روزکا نوٹس دینا ہوگا، سدھ حکومت گرائے گئے مکانوں کے متبادل کے لیئے دعوئوں کا جائزہ لے گی مئیر کراچی یومیہ بنیادوں پرکمشنرکراچی کو تعمیرات توڑنے کی رپورٹس فراہم کریں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں