آرٹس کونسل کراچی انتخابات: آرٹس فورم پینل نے امیداروں کے ناموں کا اعلان کر دیا

منگل 18 دسمبر 2018 23:13

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے 23 دسمبر 2018ء کو ہونے والے انتخابات کے لئے آرٹس فورم پینل نے امیداروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ محمد اسلم (صدر)، نجم الدین شیخ (اعزازی سیکریٹری)، مبشر میر (نائب صدر)، فہیم صدیقی (جوائنٹ سیکریٹری)، فیصل ندیم (خازن) کے امیدوار ہوں گے جبکہ محمد علی شہکی، صباحت بخاری، قندیل جعفری، ایم ابراہیم خان، سیما حفیظ، شیخ جاوید محبوب، عمیر علی انجم، ممتاز رضا سیال، ڈاکٹر عین الرضا، نعیم طاہر، نسیم احمد شاہ اور منصور زبیری گورننگ باڈی کے امیدوار نامزد کئے گئے ہیں۔

منگل کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آرٹس فورم پینل کے محمد اسلم خان، نجم الدین شیخ اور مبشر میر نے کہا کہ ووٹر لسٹیں آویزاں ہونے کے بعد ہم نے نئے ممبران جو گذشتہ الیکشن 2016ء کے بعد سے جون 2018ء تک بنائے گئے تھے پر اعتراض اٹھایا تھا لیکن ابھی تک اس اعتراض کا ازالہ نہیں کیا گیا، ہماری جانب سے بارہا ممبران کی مکمل فہرست کا مطالبہ کیا گیا مگر ہمیں کوئی جواب نہیں ملا، کئی ممبران سے ہمارا رابطہ ہونا ممکن نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم کمشنر کراچی کے شکر گذار ہیں کہ ضابطہ اخلاق میں ہمارے بہت سے مطالبات کو تسلیم کرتے ہوئے انہیں شامل کیا گیا ہے جبکہ شفافیت کے لئے مزید اقدامات درکار ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں