ہو ٹل اور ریسٹو رنٹس ما لکا ن کھا نو ں کا معیا ر بہتر بنا ئیں ، بیرسٹر مر تضیٰ وہا ب

سندھ فو ڈ اتھا ر ٹی ،پو لیس اور محکمہ صحت کے با ہمی روابط کے بدو لت بچوں کی ہلا کت کے واقعہ کی تہہ تک پہنچا گیا ،مشیر اطلاعات سندھ

بدھ 19 دسمبر 2018 17:22

کرا چی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2018ء) صو با ئی مشیر اطلاعا ت ،قا نو ن و اینٹی کر پشن بیرسٹر مر تضی وہا ب نے کہا ہے کہ دو بچو ں کی ہلا کت کے معاملے پر سندھ فو ڈ اتھا ر ٹی ،پو لیس اور محکمہ صحت کے با ہمی را بطو ں کے بدو لت ہی واقعہ کی تہہ تک پہنچا گیا ہے ۔سندھ فوڈ اتھارٹی مکمل فعال ادارہ ہے اور وہ اپنا کا م درست طریقے سے انجا م دے رہا ہے ۔

اس بات کا اظہا ر انہو ں نے اپنے ایک بیا ن میں کیا ۔صو با ئی مشیر نے تما م ہو ٹل ما لکا ن کو متنبہ کر تے ہو ئے کہا کہ وہ اپنے ہو ٹلو ں اور ر یسٹو رنٹس کے کھا نو ں کا معیا ر بہتر بنا ئیں بصو ر ت دیگر انکے خلا ف سخت قا نو نی کا روائی کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ یہ با ت وا ضح ہو چکی ہے کہ کلفٹن کے ریسٹو رنٹ میں غیر معیا ر ی اور نا قص کھا نے کے استعمال سے ہی بچو ں کی ہلا کت ہو ئی ہے اور رپو ر ٹس کے مطا بق کھا نے میں زہریلے بیکٹریا پا ئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

صوبائی مشیر نے کہا کہ پو لیس ،محکمہ صحت اور سندھ فو ڈ اتھا ر ٹی کی مشترکہ کو ششو ں کی بدو لت ریسٹو رنٹس مالکا ن کے خلا ف کا روائی کی گئی ہے اور اس سلسلے میں گرفتا ریا ں بھی ہو ئی ہیں ۔مر تضیٰ وہا ب نے بتا یا کہ سندھ فو ڈ اتھا ر ٹی صوبے بھر میں اور خصو صاًً کرا چی کے ریسٹو رنٹس اور ہو ٹلو ں کے کھا نے کا معیا ر چیک کریگی اور کسی بھی قسم کی کو تا ہی پر ہو ٹل ما لکا ن کے خلا ف سخت قا نو نی کا روائی کی جا ئے گی ۔انہو ں نے بتا یا کہ گزشتہ دنو ں سندھ فو ڈ اتھا ر ٹی نے صو بے بھر میں غیر معیا ر ی اشیا ء ضروریہ کے استعمال اور فرو خت پر پا بندی عائد کی ہے کیو نکہ حکومت سندھ عوام کی صحت پر کو ئی سمجھو تہ نہیں کریگی اور کو تا ہی بر تنے والو ں کے خلا ف سختی سے نمٹا جا ئے گا ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں