کرسمس کے حوالے سے مسیحی آبادیوں اور چرچوں کے اطراف صفائی اور روشنی کے انتظامات کئے جائیں، جان محمد بلوچ

بدھ 19 دسمبر 2018 19:00

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ نے کہا ہے کہ کرسمس کے حوالے سے مسیحی آبادیوں اور چرچوں کے اطراف صفائی ستھرائی اور روشنی کے خصوصی انتظامات کئے جائیں۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یہ بات انہوں نے کرسمس کے انتظامات کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اراکین کونسل امانت ضیاء، یوسف غوری، ملک تاج، فیصل بخاری، لالہ وحید الزمان، یوسی چیئرمین فیروز خان، سپرنٹنڈنٹ انجینئر نصراللہ میمن، ایکس ای این اقبال ڈائری، ڈائریکٹر ایڈمن واثق ظفر، ڈائریکٹر انفارمیشن سلیم خان، ڈائریکٹر لوکل ٹیکس نور محمد بلوچ اور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔

اجلاس میں شریک KE کے نمائندے نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ کرسمس کے روز مسیحی آبادیوں بالخصوص جہاں چرچ واقع ہیں وہاں لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی۔ اجلاس میں اراکین کونسل بلدیہ ملیر نے صفائی ستھرائی کے حوالے سے ہینگ زو جن جیانگ گروپ کی ناقص کارکردگی اور غیرذمہ دارانہ رویے پر برہمی کا اظہار کیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں