کراچی، فیکٹری میں دھماکے سے 6 افراد کی ہلاکت کا معاملہ،جاں بحق فورمین کے اہل خانہ نے عدالت سے رجوع کرلیا

بدھ 19 دسمبر 2018 20:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2018ء) شاہ لطیف کے علاقے میں فیکٹری میں دھماکے سے 6 افراد کی ہلاکت کا معاملہ،واقعہ میں جاں بحق فیکٹری فورمین محمد عامر کے اہلخانہ عدالت پہنچ گئے،بدھ کو محمد عامر کے اہلخانہ نے ملیر کورٹ میں درخواست دائر کی جس پر عدالت نے جاں بحق ہونے والے محمد عامر سے اہلخانہ سے 26 دسمبر کو تحریری اعتراض طلب کرلیے،درخواست گزار نیاز محمد کا موقف ہے کہ فیکٹری میں دھماکے کی پہلی ایف آئی آر سرکار کی مدعیت درج کی،واقعہ کی دوسری ایف آئی آر درج کرنے کے لیے تھانے اور ایس ایس پی عرفان بہادر سے درخواست کی،ایس ایس پی عرفان بہادر نے یہ کہہ کر مقدمہ درج کرنے سے منع کردیا کہ سپریم کورٹ نے مقدمہ پر مقدمہ درج کرنے سے روک رکھا ہے،پولیس فیکٹری مالکان کی ملی بھگت سے معاملے کودبانے کی کوشش کررہی ہے،فیکٹری میں دھماکہ سیسہ کی فرنس میں ایلومینیم کا تجربہ کرنے سے ہوا ،دھماکہ ہونے کے بعد زخمیوں کو سوچی سمجھی سازش کے تحت دیر سے اسپتال منتقل کیا گیا، دھماکے کی جگہ کو فیکٹری انتظامیہ نے سیل کرکے شواہد مٹادیے،دیگر جاں بحق ہونے والے افراد کے اہلخانہ کو دس دس لاکھ روپے معاوضہ دے کر منہ بند کرادیا گیا واقع کا مقدمہ فیکٹری کے مالک یوسف ایچ شیرازی احمد علی ظفریاب ،جنرل منیجر جاوید عراقی اور دیگر کے خلاف درج کرائی جائے،واقع کی ازسر نو تحقیقات کر اکر انصاف دلایا جائے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں