جامعہ کراچی، 18 جنوری 2019 ء کو یوم الجامعہ کا انعقاد کیا جائے گا

منگل 15 جنوری 2019 22:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2019ء) جامعہ کراچی کی انتظامیہ کے زیر اہتمام 18 جنوری 2019 ء کو یوم الجامعہ کا انعقاد کیا جارہاہے۔تمام اساتذہ،غیرتدریسی عملے اور طلبہ سے گذارش ہے کہ وہ صبح 08:30 بجے جامعہ کراچی کے سلور جوبلی گیٹ پر مجتمع ہوجائیں اور اس جلوس کا حصہ بنیں جس میں حفاظ کرام تلاوت قرآن فرماتے ہوئے جامعہ کراچی میں داخل ہوں گے۔

(جاری ہے)

شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمداجمل خان ،روئسائے کلیہ جات سابق وائس چانسلرز ،اراکین سنڈیکیٹ و اراکین سینیٹ جامعہ کراچی، یونی کیرئینز انٹرنیشنل کے صدر اعجاز احمد فاروقی اور عمائدین شہر ،بھی شریک ہوں گے ۔یوم الجامعہ کی سرگرمیوں کا آغاز جامعہ کراچی کے سلور جوبلی گیٹ سے تلا وت کلام پاک سے ہوگا اور اختتام پر تمام افرادانتظامی عمارت کی سبزہ زارپر جمع ہوں گے جہاں تقاریر ہوگی۔واضح رہے کہ گذشتہ سال کی طرح امسال بھی نوواردان جامعہ کے لئے تمام شعبہ جات میں تعارفی کلاسز کا انعقاد بھی 18 جنوری 2019 ء کو صبح 11:00 بجے کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں