کراچی، غیر قانونی تعمیرات میں ملوث ڈائریکٹر لیاقت آباد ٹائون معطل

منگل 15 جنوری 2019 23:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2019ء) کراچی میں غیر قانونی تعمیرات کا صفایا تو ہو ہی رہا ہے، اب غیرقانونی تعمیرات میں ملوث کرپٹ افسران کی باری بھی آگئی ہے۔

(جاری ہے)

ایس بی سی اے نے ڈائریکٹر لیاقت آباد ٹائون علی مہدی کو معطل کردیا۔غیر قانونی تعمیرات کے بعد کرپٹ سرکاری افسران کی بھی باری آگئی، ایس بی سی اے نے تجاوزات میں ملوث ڈائریکٹر لیاقت آباد ٹائون علی مہدی کو معطل کردیا۔سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے مطابق علی مہدی کیخلاف تحقیقات کے بعد کارروائی کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں