عوام کو صحت و تعلیم کی سہولیات کی فراہمی کو اولیت دی جا رہی ہے ،فردوس شمیم نقوی

بدھ 16 جنوری 2019 15:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2019ء) بخاری ویلفیئر کے تحت پہلوان گوٹھ گلستان جوہر میں لگائے گئے میڈیکل کیمپ کے تفصیلی دورے اور افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء و سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ عوام کی صحت اور تعلیم کی سہولیات کی فراہمی کو اولیت دی جا رہی ہے ۔

اس سلسلے میں بخاری ویلفیئر کراچی اور سندھ کے چھوٹے بڑے اضلاع میں جو کا م کررہی ہے وہ قابل تعریف اور اطمینان بخش ہے اس سلسلے میں تحریک انصاف اور موجودہ حکومت ان کے ساتھ برابر کی شریک ہے ،بخاری ویلفیئر کے صدر ڈاکٹر علی محمد رضوی نے کہا کہ عوام کو بلا تفریق رنگ و نسل مفت علاج اور ادویات فراہم کررے ہیں۔بخاری ویلفیئر اب تک چشتی نگر،طوری بنگش کالونی،اورنگی ٹاؤن، پہلوان گوٹھ اور دیگر مقامات پر چار سے زیادہ پولی کلینک قائم کرچکا ہے اور اس وقت 300سے زائد مریضوں کا مفت میڈیکل چیک اپ اور ادویات فراہم کی گئیں ہیں ۔

(جاری ہے)

جبکہ 60سے زائد مریضوں کے ہیپا ٹائٹس ٹیسٹ کروائے گئے ہیں ،میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹر سید کاظم رضاء،ڈاکٹر اعجاز انصاری ،ڈاکٹر فرح حسین،ڈاکٹر تطہیر ،ڈاکٹر روزینہ سیمی رضاء کے ساتھ ساتھ پیرا میڈیکل اسٹاف کے تنزیل شاہ ،بخاری ویلفیئر کے سجاد علی ،حیدر بنگش ،مولانا رجب علی بنگش،طاہر حسین ،مولانا شمشاد خان،مولانا خادم حسین کے علاوہ عثمانیہ مسجد و فاروقی مسجد و امام بارگاہ حسینی کے اراکین و علماء موجود تھے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں