شہر کراچی میں امن و امان کی بدولت کرکٹ کا میدان سجے گا، مرتضیٰ وہاب

اب وزیر اعلی سندھ ہر ہفتے امن و امان سے متعلق امور کے اجلاس کی صدارت کریں گے،صوبائی مشیر اطلاعات

بدھ 16 جنوری 2019 17:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2019ء) وزیراعلی سندھ کے مشیر اطلاعات و قانون اور اینٹی کرپشن بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہر کراچی میں کرکٹ کا میدان سجنے والا ہے جس میں کثیر تعداد میں غیر ملکی کھلاڑی بھی شریک ہوں گے۔اس ضمن میں وزیر اعلی سندھ کی خصوصی ہدایات پر امن و امان کو بہتر بنانے کے اقدا ما ت کیے جا رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ اسمبلی بلڈنگ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اب وزیر اعلی سندھ ہر ہفتے امن و امان سے متعلق امور کے اجلاس کی صدارت کریں گے اور ہفتے میں ہونے والے غیر معمولی واقعات بھی اس اجلاس میں زیرغور آئیں گے۔ جبکہ تمام پولیس افسران اور عملے کو مستعد رہنے اور اپنے فرائض نہا یت تندہی سے نبٹا نے کی خصوصی ہدایات دی گئیں ہیں۔

(جاری ہے)

صوبائی مشیر نے صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ فو ا د چو ہدری کے اس بیا ن کی سندھ حکومت غبا ر ہ ہے اور کسی بھی وقت سو ئی چبھو کر اسے پھو ڑ سکتے ہیں کی شدید مذمت کر تے ہو ئے کہا کہ سندھ حکومت کوئی گیس کا غبا رہ نہیں ہے جسے سوئی چبھو کر پھوڑ دیا جائے پہلے وفاقی حکومت سندھ کو گیس فراہم کرے ہم ہر غیر آئینی اقدا م کی مخا لفت کر تے ہیں۔

مشیر اطلا عا ت مر تضیٰ وہا ب نے کہا کہ فوا د چو ہدری کے با ر ے میں مسلم لیگ ق کا ٹو ئٹ فواد چوہدری کو لگام ڈالنے کی ضرورت ہے۔ وہ ان کے لئے ایک آئینہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت صرف کراچی پیکج کے بجائے سندھ پیکج کا اعلان کرے سندھ حکومت تمام تر سازشوں کے باوجود صرف کام کر رہی ہے جبکہ وفا قی حکومت سندھ کیلئے مسلسل خرا ب حالات اور منفی رو ش اختیا ر کر ے سندھ حکومت کیلئے مشکلا ت پیدا کر رہی ہے ۔مر تضیٰ وہا ب نے کہا کہ ایسے بیا نا ت سے سیا سی میدان میں کشیدہ صو ر تحا ل جنم لے سکتی ہے ہم ایسے بیا ن اور اور بڑھکیں ما ر نے کی شدیدمذمت کر تے ہیں ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں