گزشتہ دو ہفتہ کے دوران پولیس نے سندھ بھر سے مجموعی طور پر3060 ملزمان کو گرفتار کرلیا

بدھ 16 جنوری 2019 17:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2019ء) ترجمان سندھ پولیس کے مطابق گزشتہ دو ہفتہ کے دوران جرائم کیخلاف کی جانیوالی چھاپہ مار کاروائیوںپولیس مقابلوں سمیت علاقہ گشت ،پکٹنگ جیسے اقدامات کی بدولت سندھ پولیس نی594مفرور اور399 اشتہاریوںو دیگر2067ملزمان سمیت مجموعی طورپر3060ملزمان کو گرفتارکر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابقکراچی پولیس نے جرائم کیخلاف کی جانیوالی چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران70مفرور،04اشتہاری و دیگر1401ملزمان سمیت مجموعی طور پر1475 ملزمان کورنگے ہاتھوںگرفتارکیا جنکے قبضے سے اسلحہ و ایمونیشن برآمد ہوا۔

حیدر آباد پولیس نے جرائم کیخلاف کی جانیوالی چھاپہ مار کاروائیاںکر کی85مفرور،19اشتہاری و دیگر390ملزمان سمیت مجموعی طور پر494 ملزمان کورنگے ہاتھوںگرفتا رکرتے ہوئے اسلحہ و ایمونیشن برآمد کیا۔

(جاری ہے)

میرپور خاص پولیس نے جرائم کیخلاف کی جانیوالی چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران05مفرور،02اشتہاری و دیگر66ملزم سمیت مجموعی طور پر73ملزمان کورنگے ہاتھوںگرفتار کیا۔

شہید بینظیرآباد پولیس نے جرائم کیخلاف کی جانیوالی چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران79مفرور،16اشتہاری ودیگر08ملزمان سمیت مجموعی طورپر103ملزمان کورنگے ہاتھوں گرفتار کرتے ہوئے اسلحہ و ایمونیشن برآمدکیا۔سکھرپولیس نے جرائم کیخلاف کی جانیوالی چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران40مفرو،75اشتہاری و دیگر145ملزمان سمیت مجموعی طور پر260ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرتے ہوئے اسلحہ و ایمونیشن برآمد کیا۔

لاڑکانہ پولیس نے جرائم کیخلاف کی جانیوالی چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران315مفرور،283اشتہاری ودیگر57ملزمان سمیت مجموعی طورپر655ملزمان کورنگے ہاتھوں گرفتار کرتے ہوئے اسلحہ و ایمونیشن برآمد کیا۔ترجمان سندھ پولیس کیمطابق گرفتار ملزمان سے متعلقہ پولیس کی تفتیش جاری ہے جبکہ انکے دیگر ساتھیوں اور گروہوں کی گرفتاری کے سلسلے میںپولیس کی خصوصی ٹیمز کو ٹاسک دے دیا گیا ہے۔

آئی جی سندھ نے باالخصوص کراچی پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباشی دی ۔انہوں نے کہا کہ پو لیس ر ینج/ڈسٹرکٹس/زونز کی سطح پر جرا ئم کیخلا ف پو لیس آپریشنز میں مزید تیزی لا ئی جائے اور مختلف نوعیت کی وارداتوںمیں ملوث گروہوں ،ان کے کارندوں اور سرپرستوںکو قانون کی گرفت میں لانے کیلئے تمام تراقدامات کو غیرمعمو لی بنایا جائے ۔مز یدبراںانہوں نے کہاکہ کہ مختلف مقدمات میں اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کو ناصرف یقینی بنایاجائے بلکہ ایسے ملزمان کے ناموں کا رجسٹر نمبر04میں اندراج بھی لازمی کیا جائے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں