کراچی ، پاکستان سٹیزن پورٹل کے تحت ڈلیوری یونٹ کے فوکل پرسن کی نومنیشن کیلئے اجلاس

بدھ 16 جنوری 2019 23:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2019ء) ڈپٹی کمشنر ڈسٹرکٹ ویسٹ زاہد حسین میمن کی زیر صدارت پاکستان سٹیزن پورٹل کے تحت پرائم منسٹر ڈلیوری یونٹ کے فوکل پرسن کی نومنیشن کیلئے اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں میونسپل کمشنر بلدیہ غربی عمران اسلم ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز1 & 11 ،ڈسٹرکٹ ویسٹ کے تمام زونوں کے اسسٹنٹ کمشنرز،سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ ، سندھ سوئی سدرن گیس کمپنی، کے الیکٹرک اورکراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ساتھ ساتھ دیگر متعلقہ اداروں کے ذمہ داران بھی شریک تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈسٹرکٹ ویسٹ میں سوک ایشوز پر غور وخوض کرنے اور بنیادی عوامی مسائل کے فوری حل کیلئے تمام یوٹیلیٹی سروسز فراہم کرنے والے اداروں کو مشترکہ طور پر جامع اور مربوط حکمت عملی کے لائحہ عمل تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں