کراچی ، پی ٹی آئی کے کئی رہنما پیپلزپارٹی سے رابطے میں ہیں،وقار مہدی

بدھ 16 جنوری 2019 23:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2019ء) وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی اور پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری وقار مہدی نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے کئی رہنما پی پیپلزپارٹی سے رابطے میں ہیں۔میڈیا کو جاری بیان میں وقارمہدی کا کہنا ہے کہ حلیم عادل شیخ کو آج ہم سبز جھنڈا دکھائیں وہ شام جئے بھٹو کہتے نظر آئیں گے کچھ پی ٹی آئی رہنما مشیربنائے جانے پر اسمبلی سے استعفی دینے کے لیے بھی تیار ہیں۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی رہنماوں کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے وقار مہدی کاکہنا ہے کہ مہنگائی غریب کی کمر توڑ رہی ہے، وفاقی حکومت جھوٹے دعوؤں میں مصروف ہے۔عمران حکومت میں غریب آج دوائیاں بھی خرید کرنے سے محروم کردیا گیا۔ میڈیا کو جاری بیان میں وقار مہدی نے کہا کہ کسان رو رو کر دوہائی دے رہا ہے مگر وزیر اور بادشاہ چین کی بانسری بجا رہے ہیں۔ مانگے تانگے کی حکومت گھر بنانے آئی تھی مگر گھر گرا دیئے۔ حلیم عادل شیخ کچھ علیمہ خان پر لگے جرمانے پر لب کشائی کریں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں