کراچی ،70فیصد ریونیو دینے والے شہر کے ساتھ سوتیلے پن کاسلوک کیا جارہا ہے، حافظ نعیم الرحمن
فروری کشمیر ڈے کے حوالے سے شہر بھر میں مہم چلائی جائے ،جماعت اسلامی نے عوامی مسائل کے حل کے لیے مثالی جدوجہد کی ہے ، امیرجماعت اسلامی کراچی
بدھ 16 جنوری 2019 23:32
(جاری ہے)
5فروری کشمیر ڈے کے حوالے سے شہر بھر میں مہم چلائی جائے گی اور حکمرانوں کو جھنجھوڑنے اور عوام کے کشمیریوں کے ساتھ محبت کے رشتے کو اجاگر اور مزید مستحکم و مضبوط کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
5فروری کو حسن اسکوائر پر عظیم الشان ’’کشمیر کنونشن ‘‘ کا انعقاد کیا جائے گا جس میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق خصوصی خطاب کریں گے۔ کنونشن میں بچے ، بوڑھے ، مرد ، خواتین بڑی تعداد میں شریک ہوں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ نورحق میں جماعت اسلامی کراچی کے شعبہ اطلاعات کے نئے دفتر میں منتقلی اور تزئین آرائش کے بعد افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پررکن صوبائی اسمبلی و امیر جماعت اسلامی ضلع جنوبی عبد الرشید ،نائب امیر کراچی ڈاکٹر اسامہ رضی ، امراء اضلاع یونس بارائی اور عبد الجمیل ، سکریٹری کراچی زاہد عسکری ، ڈپٹی سکریٹریز اطلاعات کراچی نذیر الحسن اور صہیب احمد ، پبلک ایڈ کمیٹی کراچی کے جنرل سیکریٹری نجیب ایوبی ،پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا ، صحافی و کیمرہ مین بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ، تلاوت حمزہ عالم صدیقی نے کی جبکہ سینئر صحافی واجد انصاری نے نعت رسول مقبول ? کا نذرانہ عقیدت پیش کیا۔تقریب میں سکریٹری اطلاعات کراچی زاہد عسکری نے افتتاحی کلمات اداکیے۔حافظ نعیم الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ اس پروقار تقریب میں پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا سے وابستہ افرادکی آمد پر شکر گزار ہیں ، جماعت اسلامی کی سیاسی و رفاعی سرگرمیاں اور شہری مسائل کو عوام تک پہنچانے کے لیے ابلاغ کا شعبہ نہایت اہمیت کا حامل ہے ، جماعت اسلامی کا مؤقف عوام تک پہنچانے کے لیے میڈیا نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے۔جماعت اسلامی نے کراچی میں ہر طرح کے عوامی مسائل کو اجاگرکیا اور ان کے حل کی ہر ممکن کوشش اور جدوجہد کی جس کے باعث عوام میں بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی۔جماعت اسلامی کی میڈیا سے تعلق جماعتی یا ذاتی غرض کے لیے نہیں بلکہ اللہ کی رضا کے لیے ہے اوراخلاقیات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہی میڈیا سے رابطہ استوار کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ آج میڈیا انڈسٹریز کی بدترین صورتحال قابل تشویش ہے ،میڈیا مالکان کو جب لاکھوں ،کروڑوں روپے کے اشتہارات ملتے ہیں اس وقت یہ اپنے ورکروں کو مراعات نہیں دیتے لیکن جونہی منافع میں کمی واقع ہوتی ہے تو ورکروں کی تنخواہ تاخیر سے دی جاتی ہیں اور چھانٹی کے نام پر ورکروں کا استحصال کیا جاتا ہے جو کہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہاکہ کوئی بھی حکومت میڈیا کے بغیر عوام میں پذیرائی نہیں حاصل کرسکتی ، اسی میڈیا کے ذریعے سے ہی تبدیلی کے نام پر عوام کو دھوکا دیا گیا جونہی حکومت بنی تو موجودہ حکومت نے سب سے پہلا وار میڈیا پر کیا جس کے نتیجے میں میڈیا کے ورکرز کو بے روزگارکیا جارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ صوبے میں اس وقت پیپلز پارٹی کی حکومت ہے اور مرکز میں ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کی اتحادی حکومت ہے ، صدر مملکت اور گورنر سندھ سمیت کئی وزراء کا تعلق کراچی سے ہی ہے لیکن اس کے باوجود کراچی جو ملک کا 70فیصد ریونیو فراہم کرتا ہے اس کا حق نہیں دیا جارہا ، سڑکیں بری طرح ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہیں ، میئر کراچی سپریم کورٹ کے حکم کی آڑ میں سپریم کورٹ سے زیادہ مستعد ہو کر دکانیں اور مارکیٹیں مسمار کرنے میں لگے ہوئے تھے ہزاروں تاجروں اور شہریوں کو بے روزگار کردیا گیا ہے لیکن جب چائنا کٹنگ کی بات کی گئی تو فوراً سے آپریشن روک دیا گیا۔ حکومتی پارٹیوں نے کراچی کو مال یتیم سمجھ کر لوٹنے کا ذریعہ بنایا ہوا ہے کسی کوکراچی کے شہریوں کا کوئی خیال نہیں ہے۔چائنا کٹنگ ، میدانوں اور پارکوں پر قبضے کے خلاف سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان نے پٹیشن دائر کرائی تھی اور آج بھی ہمارا یہی مطالبہ ہے کہ چائنا کٹنگ سمیت قبضہ شدہ پلاٹوں ، میدانوں اور پارکوں کو واگزار کرایا جائے اور انہیں متبادل جگہ فراہم کی جائے۔ انہوں نے کہاکہ سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان نے K4منصوبہ پیش کیا اس وقت اس کی لاگت 16ارب روپے تھی لیکن آج 9سال کا عرصہ گزرنے کے بعد بھی K4منصوبہ تعطل کا شکار ہے اور اس کی لاگت ایک کھرب سے زائد مالیت تک پہنچ گئی ہے۔ #متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (آج) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
ون ڈے سیریز میں ویسٹ انڈیز ویمنز کا پاکستان ویمنز کے خلاف کلین سوئپ، تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل 88 رنز سے جیت ..
دونوں ممالک کے عوام کی ترقی و خوشحالی کے لئے سیاسی، اقتصادی، تجارتی اور عوامی تعلقات کو بڑھانے کے لئے ..
اقرا سے بڑھ کر کوئی نہیں، بچہ بھی اس کے بعد آتا ہے ، یاسر حسین
فواد خان کی اداکارہ ممتاز کیساتھ تصاویر وائرل
فیصل قریشی نے ڈرامہ ’ظلم‘ میں بولے گئے ڈائیلاگز پر معافی مانگ لی
یہ خواہش کرنا بیٹا اداکار نہ بنے، منافقت نہیں ہے، یاسر حسین
ننھے وی لاگر شیراز کو یوٹیوب کی جانب سے گولڈن بٹن مل گیا
ایرانی صدر کی مزار قائد د پر حاضری،فاتحہ خوانی کی اورپھول رکھے
مسلم خواتین اسلامی ثقافت کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کریں، ایرانی صدر کی اہلیہ جمیلہ علم الہدیٰ
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
میری ٹائم سیکٹر میں سرمایہ کاری بڑھانے کے سلسلہ میں ٰاعلی سطحی وفد کی وفاقی وزیر برائے بحری امور سے ملاقات
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ