جماعت اسلامی انتخابی دائرے تک محدود نہیں ،ْ ایک نظریہ اور تحریک ہے ،ْ حافظ نعیم الرحم
بدھ 16 جنوری 2019 23:46
(جاری ہے)
5فروری کشمیر ڈے کے حوالے سے شہر بھر میں مہم چلائی جائے گی اور حکمرانوں کو جھنجھوڑنے اور عوام کے کشمیریوں کے ساتھ محبت کے رشتے کو اجاگر اور مزید مستحکم و مضبوط کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔
5فروری کو حسن اسکوائر پر عظیم الشان ’’کشمیر کنونشن ‘‘ کا انعقاد کیا جائے گا جس میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق خصوصی خطاب کریں گے ۔ کنونشن میں بچے ، بوڑھے ، مرد ، خواتین بڑی تعداد میں شریک ہوں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ نورحق میں جماعت اسلامی کراچی کے شعبہ اطلاعات کے نئے دفتر میں منتقلی اور تزئین آرائش کے بعد افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پررکن صوبائی اسمبلی و امیر جماعت اسلامی ضلع جنوبی عبد الرشید ،نائب امیر کراچی ڈاکٹر اسامہ رضی ، امراء اضلاع یونس بارائی اور عبد الجمیل ، سکریٹری کراچی زاہد عسکری ، ڈپٹی سکریٹریز اطلاعات کراچی نذیر الحسن اور صہیب احمد ، پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا ، صحافی و کیمرہ مین بھی موجود تھے ۔تقریب کا افتتاح تلاوت کلام پاک سے ہوا ، تلاوت حمزہ عالم صدیقی نے کی جبکہ سینئر صحافی واجد انصاری نے نعت رسول مقبول ؐ کا نذرانہ عقیدت پیش کیا۔تقریب میں سکریٹری اطلاعات کراچی زاہد عسکری نے افتتاحی کلمات پیش کیے ۔حافظ نعیم الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ اس پروقار تقریب میں پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا سے وابستہ افرادکی آمد پر شکر گزار ہیں ، جماعت اسلامی کی سیاسی و رفاعی سرگرمیاں اور شہری مسائل کو عوام تک پہنچانے کے لیے ابلاغ کا شعبہ نہایت اہمیت کا حامل ہے ، جماعت اسلامی کا مؤقف عوام تک پہنچانے کے لیے میڈیا نے مثبت کردار ادا کیا ہے ۔جماعت اسلامی نے کراچی میں ہر طرح کے عوامی مسائل کو اجاگرکیا اور ان کے حل کی ہر ممکن کوشش اور جدودجہد کی جس کے باعث عوام میں بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی ۔جماعت اسلامی کی میڈیا سے تعلق جماعتی یا ذاتی غرض کے لیے نہیں بلکہ اللہ کی رضا کے لیے ہے اوراخلاقیات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہی میڈیا سے رابطہ استوار کیا جاتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ میڈیا انڈسٹریز کی بدترین صورتحال قابل تشویش ہے ،میڈیا مالکان کو جب لاکھوں ،کروڑوں روپے کے اشہتارات ملتے ہیں اس وقت یہ اپنے ورکروں کو مراعات نہیں دیتے لیکن جونہی منافع میں کمی واقع ہوتی ہے تو ورکروں کی تنخواہ تاخیر سے دی جاتی ہیں اور چھانٹی کے نام پر ورکروں کا اخراج کیا جاتا ہے جو کہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کوئی بھی حکومت میڈیا کے بغیر عوام میں پذیرائی نہیں حاصل کرسکتی ، اسی میڈیا کے ذریعے سے ہی تبدیلی کے نام پر عوام کو دھوکا دیا گیا جونہی حکومت بنی تو موجودہ حکومت نے سب سے پہلا وار میڈیا پر کیا جس کے نتیجے میں میڈیا کے ورکرز کو بے روزگارکیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ صوبے میں اس وقت پیپلز پارٹی کی حکومت ہے اور مرکز میں ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کی اتحادی حکومت ہیں ، صدر مملکت اور گورنر سندھ سمیت کئی وزراء کا تعلق کراچی سے ہی ہے لیکن اس کے باوجود کراچی جو ملک کا 70فیصد ریونیو فراہم کرتا ہے اس کا حق نہیں دیا جارہا ، سڑکیں بری طرح ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہیں ، میئر کراچی سپریم کورٹ کے حکم کی آڑ میں سپریم کورٹ سے زیادہ مستعد ہو کر دکانیں اور مارکیٹیں مسمار کرنے میں لگے ہوئے تھے ہزاروں تاجروں اور شہریوں کو بے روزگار کردیا گیا ہے لیکن جب چائنا کٹنگ کی بات کی گئی تو فورا ً سے آپریشن روک دیا گیا ۔ حکومتی پارٹیوں نے کراچی کو مال یتیم سمجھ کر لوٹنے کا ذریعہ بنایا ہوا ہے کسی کوکراچی کے شہریوں کا کوئی خیال نہیں ہے۔چائنا کٹنگ ، میدانوں اور پارکوں پر قبضے کے خلاف سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان نے پٹیشن دائر کرائی تھی اور آج بھی ہمارا یہی مطالبہ ہے کہ چائنا کٹنگ سمیت قبضہ شدہ پلاٹوں ، میدانوں اور پارکوں کو واگزار کرایا جائے اور انہیں متبادل جگہ فراہم کی جائے ۔ انہوں نے کہاکہ سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان نے K4منصوبہ پیش کیا اس وقت اس کی لاگت 16ارب روپے تھی لیکن آج 9سال کا عرصہ گزرنے کے بعد بھی K4منصوبہ تعطل کا شکار ہے اور اس کی لاگت ایک کھرب سے زائد مالیت تک پہنچ گئی ہے ۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
رینجرزاور پولیس مشترکہ کاروائیاں،9ملزمان گرفتار
تجاوزات کو روکنے کے لیے تمام اداروں کو مل کر کام کر نے کی ضرورت ہے،کمشنر کراچی
سوئی سدرن گیس کا پیراڈائز بیکرز فیکٹری پر چھاپہ ، ایف آئی آر درج
کھیلوں کے نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے سندھ اسپورٹس سٹی بنائیں گی: وزیر کھیل سندھ
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
محکمہ اسپورٹس سندھ نے صوبہ میں سندھ اسپورٹس سٹی بنانے اور ڈویژنل سطح پر اسپورٹس گیمز کرانے کا اعلان ..
صوبے میں صنعتی ترقی کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنا ہوگا،جام اکرام اللہ دھاریجو
کوئی کسان اپنی زرعی زمین فروخت کریگا تو اس کو کسان کارڈ حکومت کو واپس کرنا ہوگا،سردار محمد بخش مہر
دوسرے منصوبوں کے ساتھ سکھر حیدرآباد موٹروے کو بھی ایس آئی ایف سی کے ذریعے ترجیح دی جائے، ناصر حسین ..
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی ہدایات پر سندھ بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف مہم جاری
سندھ آئندہ تعلیمی سال سائنس کی تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے طور پر منایا جائیگا۔ سید سردار علی شاہ
محکمہ اسپورٹس سندھ نے صوبہ میں سندھ اسپورٹس سٹی بنانے اور ڈویژنل سطح پر اسپورٹس گیمز کرانے کا اعلان ..
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کانیاریکارڈقائم،انڈیکس 619.79 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 70909.90 پوائنٹس پربند
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو