پاکستان رینجرز (سندھ) کی جانب سے ’’لیاری یوتھ چیمپئن شپ‘‘ 17 جنوری تک جاری رہے گی

بدھ 16 جنوری 2019 23:48

ْکراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2019ء) پاکستان رینجرز (سندھ) کی جانب سے لیاری کے نوجوانوں میں صحت مندانہ سرگرمیوں اور صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لئے ’’لیاری یوتھ چیمپئن شپ‘‘ پیپلز فٹ بال اسٹیڈیم میں منعقد کی جا رہی ہے، اس سلسلے میں فٹ بال کے مقابلے 14 سے 17 جنوری تک جاری رہیں گے جس میں لیاری کی 8 ٹیموں کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ ساتھ سندھ باکسنگ ایسوسی ایشنز کے تعاون سے باکسنگ کے مقابلوں کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے جس میں لیاری، سندھ اور بلوچستان کے 20 مرد اور خواتین باکسرز حصہ لے رہے ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں