فواد چوہدری کی خواہش بلی کو خواب میں چھیچھڑے نظر آنے کے مترادف ہے، سعید غنی

بدھ 16 جنوری 2019 23:57

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2019ء) وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فواد چوہدری کی خواہش بلی کو خواب میں چھیچھڑے نظر آنے کے مترادف ہے۔

(جاری ہے)

اب تو عمران کے اتحادی بھی فواد چوہدری کو فسادی کہتے ہیں۔میڈیا کو جاری بیان میں سعید غنی نے کہا کہ تحریک انصاف والے مراد علی شاہ کی اہلیت سے جل رہے ہیں۔ اگر خواہشیں گھوڑے بن جاتیں تو فواد چوہدری جیسے احمق سواری کرتے۔عمران خان کا سیاسی سورج غروب ہو رہا ہے اس لیے فواد چوہدری نیا آقا تلاش کریں اور اپنی نوکری کی فکر کریں۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں