کراچی،پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال کا کالم نگاروں کی تنظیم کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد

جمعرات 17 جنوری 2019 00:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2019ء) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے عمر عبدالرحمان جنجوعہ کو نوجوان کالم نگاروں کی تنظیم پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ کا مرکزی صدر اور شاھد یوسف کو جنرل سیکرٹری منتخب ھونے پر مبارکباد پیش کی ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کالم نگار معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ایک اچھا کالم نگار عوام کے بنیادی مسائل کو اجاگر کرتے ہوئے ان مسائل کو ارباب اقتدار تک پہنچانے میں اپنا موثر کردار ادا کرتا ھے انہوں نے امید ظاہر کی کہ نو منتخب صدر اپنے قلم کا حق ادا کرتے ہوئے معاشرے میں موجود خرابیوں کو ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں