کراچی، پولیس مقابلوں کے دوران4زخمیوں سمیت9ملزمان کوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا

جمعرات 17 جنوری 2019 15:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2019ء) شہرقائد کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلوں کے دوران 4زخمیوں سمیت9ملزمان کوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا گیاہے۔تفصیلات کے مطابق مبینہ ٹائون پولیس نے کارروائی کرکے اغوا برائے تاوان کا ملزم گرفتار کر لیا، ملزم کے بیگ سے کپڑوں میں چھپائے گئے دودستی بم بھی آمد ہوئے ہیں۔

حکومت سندھ نے ملزم کے سر کی قیمت پانچ لاکھ روپے مقرر کررکھی تھی۔لیاری سلاٹر ہاوس کے قریب بھی شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے غفار ذکری گروپ سے تعلق رکھنے والے ملزمان اور پولیس کے درمیان مقابلہ ہوا، پولیس نے 2 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ملزمان کی شناخت دانش اور آفتاب کے نام سے ہوئی ہے،جن کے قبضے سے موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

۔بہادرآباد پولیس نے بنگلوں میں وارداتیں کرنے والے ڈاکوئوں سے مقابلے کے بعد گروہ کا سرغنہ اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔ ملزم کی شناخت عطا اللہ کے نام سے ہوئی۔پولیس کے مطابق ملزمان ایک گھر میں ڈکیتی کی کوشش کر رہے تھے ، ملزم نے بتایا کہ گروہ کی کمانڈ ایک عورت کرتی ہیمحمودآباد میں ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کررہے تھے کہ پولیس پہنچ گئی، پولیس اور ملزمان کے مابین فائرنگ کے مقابلہ کے بعد دوملزمان زخمی حالت میں گرفتار کرلیئے، ملزمان سے اسلحہ، چھیناہوا سامان اور موٹرسائیکل برآمدکرلی گئی ہے۔

ایس پی جمشید ٹائون کے مطابق ملزمان شہری سے لوٹ مار کرنے کی کوشش کر رہے تھے، گشت پر مامور پولیس پارٹی نے پہنچ کر مقابلے کے بعد ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ناظم آباد میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک شخص زخمی ہو گیا جس کی شناخت بلال کے نام سے ہوئی، پولیس کے مطابق زخمی شخص کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں