لیاری سے پیپلزپارٹی کے سابق ایم این اے شاہجہان بلوچ ن لیگ میں شامل ہوگئے

سینیٹر سلیم ضیاء اور شاہجہان بلوچ کی کوٹ لکپٹ جیل میںمیاں محمد نواز شریف سے ملاقات ، بھرپور اعتماد کا اظہارکیا

جمعرات 17 جنوری 2019 18:21

لیاری سے پیپلزپارٹی کے سابق ایم این اے شاہجہان بلوچ ن لیگ میں شامل ہوگئے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2019ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے جنرل سیکریٹری و سینیٹر سلیم ضیاء اور پیپلز پارٹی لیاری کے سابق ایم این اے شاہجہان بلوچ نے کوٹ لکپٹ جیل لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی اور ان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ۔ شاہجہان بلوچ نے کہا کہ ملک کی موجودہ صورتحال میں مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف کے حوصلے و جذبے کی قدر کرتا ہوں ۔

ملاقات کے بعد مسلم لیگ (ن) سندھ کے جنرل سیکریٹری سلیم ضیاء کے ہمراہ پیپلز پارٹی کے سابق ایم این اے شاہجہان بلوچ نے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء حمزہ شہباز شریف سے ملاقات کرکے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر خواجہ غلام شعیب ، حاجی صالحین تنولی، غلام مصطفی ایڈوکیٹ، ڈاکٹر درشن لال، سلطان بہادر، شاہد رانا، ملک اظہر، ملک شکیل، چیئرمین حاجی قاسم مندرہ اور دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) سندھ کے جنرل سیکریٹری سلیم ضیاء نے سابق ایم این اے شاہجہان بلوچ کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ قومی جماعت ہے اور بہت جلد مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف ہمارے درمیان موجود ہونگے اور مسلم لیگ ملک میں پھر حکمرانی کرے گی ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں