سندھ بھر کے تعلیمی بورڈز سے ٹاپ کرنے والے طلبہ،بہترین اسکول منتظمین اورایجوکیشن آئی کون کو سید خالد شاہ شہید ایوارڈ دیاجائے گا

جمعرات 17 جنوری 2019 18:29

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2019ء) آل پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسو سی ایشن سندھ کے مرکزی چیئرمین سید طارق شاہ نے کہاہے کہ سندھ بھر کے تعلیمی بورڈز سے ٹاپ کرنے والے طلبہ اور بہترین اسکول منتظمین کو بھی ایوارڈ دیئے جائیں گے انہوںنے کہاکہ اس کے علاوہ ایجوکیشن آئی کون کو سید خالد شاہ شہید ایوارڈ بھی دیاجائے گاجس کے لئے ایک ایوارڈ جیوری قائم کردی گئی ہے جو سید خالد شاہ شہید کی چالیس سالہ تعلیمی خدمات کے عوض ہر سال ایسے ایجوکیشن آئی کون کو ایوارڈ کے لئے نامزد کرے گی جنہوںنے تعلیم کو عام کرنے اور بچوں کو تعلیم سے آراستہ کرنے میں اعلیٰ خدمات سر انجام دی ہوں سید طارق شاہ نے کہاکہ تعلیم دینا ایک مقدس پیشہ ہے چونکہ تعلیم سے جہالت کے اندھیروں کو دور کیا جاسکتا ہے اس لئے ایسی شخصیات کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی ہونی چاہئے جنہوں نے علم کو پھیلانے میں اہم کردار ادا کیا ہواور ایسے کارہائے انجام دیئے ہوں جن سے کوالٹی ایجوکیشن کے ساتھ ساتھ طلباء کو معیاری تعلیم سے آراستہ کیا ہوانہوںنے کہاکہ ملک میںتعلیم کا معیار جب ہی بہتر ہوسکتا ہے جب تعلیم حاصل کرنے والوں اور تعلیم دینے والوں دونوں کی حوصلہ افزائی کی جائے سید طارق شاہ نے کہاکہ نظام تعلیم کی بہتری کے لئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا اور ملک میں ایسا تعلیمی نظام رائج کرنا ہوگا جو ملک میں انقلاب لا سکے چونکہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے جدید تعلیمی نظام کارائج ہونا ضروری ہے انہوں نے کہاکہ آج جو ممالک ترقی یافتہ ہیں وہ علم کی وجہ سے ہی ہیںجب ہر ایک شخص تعلیم حاصل کرے توہر شعبے میں بہتری آئے گی چونکہ علم ایک روشنی ہے یہ جتنا پھیلے گی اتنا ہی مستقبل روشن ہوگا سید طارق شاہ نے کہاکہ سید خالد شا ہ شہید نے اپنی پوری زندگی تعلیم کو عام کرنے اور معیار تعلیم کو بہتر کرنے میں صرف کی تھی اس لئے یہ ایوارڈ ان کی تعلیمی خدمات کے پیش نظر جاری کیا گیا ہے جو ہر سال ایسے ہی آئی کون کو دیا جائے گا جن کی تعلیم کے لئے سب سے زیادہ خدمات ہوں

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں