ضلع ملیر کا شمار بھی ترقی یافتہ اضلاع میں ہوگا‘ چیئرمین بلدیہ ملیر

جمعرات 17 جنوری 2019 20:00

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ نے کہا ہے کہ وہ وقت دور نہیں جب ضلع ملیر کا شمار ترقی یافتہ اضلاع میں ہوگا۔ یہ بات انہوں نے ضلع ملیر کے یو سی 13 بھٹائی آباد موریا خان گوٹھ کی اندرونی گلیوں میں فلورنگ کے کام کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی بلا تفریق خدمت پر یقین رکھتی ہے، ہماری منزل اقتدار سے زیادہ عوامی خدمت ہے، ہم نے حقوق سے محروم عوام کو ان کا جائز حق دلانے کا بیڑہ اٹھایا ہے۔ اس موقع پرایکس ای این اقبال ڈائری، ڈائریکٹر انفارمیشن سلیم خان ،آغا کریم اور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں