کے ڈی اے انسداد تجاوزات مہم کے دوران شہر بھر میں قبضہ مافیا کے خلاف مؤثر کارروائیاں کی جارہی

کورنگی نمبر ساڑھے 5 میں گزشتہ روز سے جاری کارروائیوں میں اب تک سینکڑوں دکانیں مسمار کردی گئیں

جمعرات 17 جنوری 2019 21:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2019ء) کے ڈی اے انسداد تجاوزات مہم کے دوران شہر بھر میں قبضہ مافیا کے خلاف مؤثر کارروائیاں کی جارہی ہیں۔ کورنگی نمبر ساڑھے 5 میں گزشتہ روز سے جاری کارروائیوں میں اب تک سینکڑوں دکانیں مسمار کردی گئیں،مسمار کردہ تمام دکانیںغیر قانونی تعمیر کی گئی تھیںجو نالے پر قائم تھیں۔ آخری تجاوزات کے خاتمہ تک مسماری کاعمل جاری رہے گا۔

آج کورنگی میں آپریشن کرتے ہوئے کے ڈی اے انکروچمنٹ سیل کے عملے نے ہیوی مشینریوں کے ذریعے موجودہ تجاوزات کا خاتمہ کرنے کا سلسلہ شروع کیا، اس دوران سیکورٹی اداروں اور مقامی انتظامیہ کی موجودگی میں تقریباً 300 دکانیں مکمل طور پر مسمارکردی گئیں جبکہ 50 سے زائد حدود سے باہر پختہ تجاوزات نما گیلریز کو منہدم کردیا گیا۔

(جاری ہے)

انہدامی کارروائی کے دوران ڈیمالیشن آفیسر سعید خان، ترجمان ادارہ ترقیات اکرم ستار و دیگر افسران موجود تھے۔

ترجمان ادارہ ترقیات کراچی کے مطابق واگزار کرائی اراضیوں کو اصل شکل میں بحال کردیا گیا ہے جو تجاوزات میں گم ہوگئی تھیں، انسداد تجاوزات کی کارروائیاں بتدریج پورے شہر میں کی جارہی ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات سمیع الدین صدیقی کی واضح ہدایات پر کے ڈی اے انکروچمنٹ کا عملہ شہر بھر میں قبضہ مافیا کے خلاف بلاتفریق آپریشن کررہا ہے، سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد اداروں کی ذمہ داری ہے ۔کے ڈی اے کی جانب سے اب تک کی جانے والی کارروائیوں کی مانیٹرنگ بذات خود ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں