ُٓ ضمنی انتخاب پی ایس 94کے عوام کی تقدید کا فیصلہ ہے ، عوام آزمائے ہوئوں کو نہیں آزمائیں گے ،سردار ذوالفقار

جمعرات 17 جنوری 2019 21:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2019ء) پاسبان ڈیمو کریٹک پارٹی کے جنرل سیکریٹری سردار ذوالفقار نے کہا ہے کہ عوام کا ووٹ انہی کی تقدیر کا فیصلہ ہے، عوام آزمائے ہوئوں کو نہیں آزمائیں گے ۔ کورنگی کے حلقہ پی ایس 94کے ضمنی انتخاب میں کورنگی کے عوام غبارے پر مہر لگا کر پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار کو کامیاب بنائیں ۔

وہ گذشتہ روز لانڈھی کے مختلف علاقوں کے دورے کے موقع پر پاسبان ورکرز سے ملاقات میں گفتگو کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے ضمنی انتخاب پی ایس 94سے نامزد کردہ امیدوار حامد صدیقی بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ حامدصدیقی نے کہا کہ کورنگی کے عوام نے کامیاب کرکے اسمبلی تک پہنچایا تو عوام کو بنیادی حقوق ،سیوریج ،صحت و صفائی کے مسائل سے نجات دلوانے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا۔ پاسبان ورکرز اتوار مورخہ 20جنوری کو کے ایریا سے نکلنے والی ریلی کی تیاریاں کرلیں ۔ ریلی دوپہر 2بجے نکلے گی جو کورنگی نمبر 5، بابر مارکیٹ سے ہوتی ہوئی اولیاء مسجد سیکٹر 36-Gمیں اختتام پذیر ہوگی

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں