بورڈ امتحانات کا کھلے میدانوں میں انعقادہر ممکن تعاون کرینگے، سردار شاہ

میں خود سرکاری اسکولوں سے پڑھا ہوں سب پتہ ہے کہ بورڈز کا کس طرح چلتا ہی: سردار شاہ

جمعرات 17 جنوری 2019 23:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2019ء) وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ نے امتحانات میں نقل کی عادت کو تعلیمی نظام کے چہرے پر ایک بدنما داغ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی صورت میں امتحانوں میں کاپی کا خاتمہ ضروری ہے۔ انھوں نے یہ بات اپنی سربراہی میں امتحانات منعقد کرنے کے حوالے سے امتحانی بورڈز اور ڈائریکٹرز کے خصوصی اجلاس میں کہی. اجلاس میں سیکریٹری پرائمری و سیکنڈری قاضی شاہد پرویز اور سیکریٹری کالجز پرویز سیہڑ سمیت تمام بورڈز کے چیئرمین، ڈائریکٹرز اور دیگر متعلقہ افسران بھی شریک تھے۔

اجلاس کی ابتدا میں ہی انھوں نے شرکاسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امتحانات میں نقل کی عادت ہمارے تعلیمی نظام کے چہرے پر ایک بدنما داغ ہے جسکا کسی بھی صورت میں خاتمہ ضروری ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے افسران کو یقین دلایا کہ امتحانی مراکز کی کنسالیڈیشن، سی سی ٹی وی کے بندوبست سمیت تمام لاجسٹک سپورٹ فراہم کرینگے لیکن امتحانات کے انتظامی امور بورڈز نے ہی کرنے ہیں اور یہ بات طئے ہے کہ امتحانات کا کھلے میدانوں میں انعقاد کرنا ہے جس کے لیے محکمہ آپکے ساتھ ہر ممکن تعاون کریگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ انویجیلیٹر اگر کاپی کرواتا ہے تو اسکے خلاف ضابطہ اخلاق کے تحت کاروائی کرتے ہوئے اسکو نوکری سے فارغ کردیا جائے گا جس کے لیے محکمہ تعلیم کے ڈارئریکٹرز بھی تیار رہیں، یہ اصل میں انکی صلاحیتوں کا بھی امتحان ہے۔ انھوں نے کہا کہ بورڈز اسیسمنٹ شفاف کرینگے تو محنتی طالب علم کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی اور میں خود بھی سرکاری اسکولوں سے پڑھا ہوں سب پتہ ہے کہ بورڈز کا کس طرح چلتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ تعلیمی استعداد بڑھانے کے لیے امتحانات کے نظام میں اصلاحات اشد ضروری ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں