کراچی میں میٹرو بس چلے گی یا نہیں بسیں کون خریدے گا فیصلہ نہ ہوسکا

کراچی میں التوا کا شکار گرین لائن بس منصوبے کے لیے بسیں کہاں سے آئیں گی، وفاق اور سندھ حکومت نے ایک دوسرے پر ذمہ داری ڈال دی

جمعرات 17 جنوری 2019 23:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2019ء) کراچی میں میٹرو بس چلے گی یا نہیں، بسیں کون خریدے گا وفاقی اور سندھ حکومت فیصلہ نہ کرسکیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں التوا کا شکار گرین لائن بس منصوبے کے لیے بسیں کہاں سے آئیں گی، وفاق اور سندھ حکومت نے ایک دوسرے پر ذمہ داری ڈال دی، کراچی میں میٹرو بس چلے گی یا نہیں، شہری سوال کرنے لگے۔

وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر نے کہاکہ وفاقی حکومت نے گرین لائن میٹرو منصوبے کے لیے بسیں دینے کا وعدہ کیا تھا، لوگ تنگ آگئے ہیں جو پوچھتے ہیں بسیں کب آئیں گی۔ڈی جی ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے بتایا کہ بسوں کی خریداری کے لیے وفاقی حکومت کو متعدد خطوط لکھے ہیں، منصوبے کے لیے بسوں کی خریداری کا ٹینڈر بھی نہیں ہوا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر نے ملاقات کی تھی، صوبائی وزیر نے پی پی چیئرمین کو سندھ بھر میں ٹرانسپورٹ نظام کو بہتر بنانے سے متعلق بریفنگ دی تھی۔

اویس شاہ نے کہاکہ یہ پراجیکٹ پیپلزپارٹی کی جانب سے کراچی کے عوام کیلئے بہترین تحفہ ہوگا، اب تک گرین لائن منصوبے پر80فیصد کام مکمل ہوچکا ہے، اس موقع پر بلاول بھٹو کی جانب سے صوبائی وزیر کو گرین بس پروجیکٹ جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی تھی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں