سندھ ہائیکورٹ: ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری کیخلاف درخواست پر سماعت13 فروری تک ملتوی

جمعہ 18 جنوری 2019 16:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2019ء) سندھ ہائیکورٹ میں ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے رینجرز کی جانب سے ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری کے خلاف درخواست پر سندھ حکومت سے جواب طلب کرلیا۔جمعہ کوسندھ ہائیکورٹ میں ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت ڈاکٹر عاصم کی اہلیہ نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ دہشت گردوں کو علاج کی فراہمی کیس میں سابق وزیر کی گرفتاری غلط ہے۔

رینجرز نے گذشتہ سماعت پر جواب جمع کرایا تھا۔ جس میںرینجرزنے کہاتھاکہ ڈاکٹر عاصم کو 2015میں دہشت گردوں کے علاج اور انہیں پناہ دینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔عدالت نے ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری کے خلاف درخواست پرسندھ حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت13 فروری تک ملتوی کر دی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں