نیشنل ہائی وے پر آئل اور واٹر ٹینکر میں تصادم، 3زخمی

جمعہ 18 جنوری 2019 16:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2019ء) کراچی میں نیشنل ہائی وے پر آئل ٹینکر اور واٹر ٹینکر کے درمیان تصادم میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

نیشنل ہائی وے پر قائد آباد پل پر تیزرفتا رآئل ٹینکر اور واٹر ٹینکر کے درمیان ٹکر ہوگئی جس کے نتیجے میں واٹر ٹینکر اور آئل ٹینکر میں موجود ڈرائیور اور کلینر زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے افراد کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، حادثے کے شکار واٹر اور آئل ٹینکر کو پل سے ہٹا ئے جانے کا کام جاری ہے۔حادثے کے باعث قائدآباد سے داود چورنگی جانے والی ٹریفک کو قائدآباد پل کے نیچے سے گزار جا رہا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں