پرائیویٹ اسکولوں کو فیسیں کم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیاجائے، جسٹس ہیلپ لائن

جس اسکول کی فیس ہزارسے پانچ ہزار ہے اس سے بیس فیصدجبکہ ساڑھے پانچ ہزارسے بیس ہزارلینے والوں سے پچاس فیصد کمی کرائی جائے، ندیم شیخ

جمعہ 18 جنوری 2019 17:59

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2019ء) جسٹس ہیلپ لائن نے سپریم کورٹ کے 20دن پہلے کئے گئے فیصلے کاخیر مقدم کیاہے جس میں انہوں نے احکامات دیئے تھے کہ پورے پاکستان کے پرائیویٹ اسکولز پانچ فیصد سے زیادہ فیس نہیں بڑھاسکتے ،جون جولائی کی فیس میں سے کسی ایک مہینے کی فیس لے سکتے ہیں اورتمام اسکول بیس فیصد فیسیں کم کریں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہم ان کے فیصلے کوسراہتے ہیں لیکن ہمارا مطالبہ یہ ہے کہ جس اسکول کی فیس ہزارسے پانچ ہزار ہے اس سے بیس فیصد کمی کرائی جائے، لیکن ساڑھے پانچ ہزارسے بیس ہزارفیس لینے والے اسکولوں سے پچاس فیصد کمی کرائی جائے اور پاکستان کے تمام پرائیویٹ اسکولوں کو نوٹیفکیشن جاری کرکے پابندکیاجائے اور جون جولائی دونوں مہینوں کی فیس بھی نہ لی جائے،ندیم شیخ ایڈووکیٹ نے کہاکہ پرائیویٹ اسکولوں کے ساتھ ساتھ وین والوں نے بھی جون جولائی کی فیسوں کا والدین سے مطالبہ شروع کردیاہے،چیف جسٹس آف پاکستان وین مالکان کو بھی جون جولائی کے کرائے لینے سے روکیں۔

جسٹس ہیلپ لائن کے رہنماوں اتم پرکاش اور ایڈووکیٹ ندیم شیخ نے لا اینڈ جسٹس کمیشن کے وفاقی سیکرٹری ڈاکٹر رحیم اعوان سے بھی اپیل کی ہے کے ان معاملات کا نوٹس لیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں