بلدیاتی سکولوں میں رائج نظام تعلیم متوسط طبقے کے طلباء میں احساس محرومی پیدا کررہاہے‘ جان محمد بلوچ

جمعہ 18 جنوری 2019 18:14

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2019ء) چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ نے کہاہے کہ نجی تعلیمی اداروں میں معیارِ تعلیم اور سرکاری بلدیاتی سکولوں میں رائج نظام تعلیم متوسط طبقے کے طالب علموں میں احساس محرومی پیدا کر رہا ہے، تعلیم کے شعبوں میں بہتری کیلئے ہنگامی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

جاری اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روز یو سی بھٹائی آباد موریا خان بلدیہ گرلز اینڈ بوائزاسکول کے تعمیراتی کام کا معائنہ کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پرسپرنٹنڈنٹ انجینئر نصراللہ میمن، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن واثق ظفر، ڈائریکٹر انفارمیشن سلیم خان بھی موجود تھے۔ چیئرمین بلدیہ ملیر نے اسکولوں میں ہونے والے کام کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین بلدیہ ملیر نے کہا کہ بلدیاتی اسکولوں کی عمارتیں بہتر کرنے پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں ، ہر یونین کمیٹی میں ایک اسکول کو ماڈل بنایا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں